کولکتہ۔کرک اگین رپورٹ
آئی سی سی مینز ورلڈکپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان اور انگلینڈ کے اہم ترین میچ کا ٹاس ہوگیا ہے۔پاکستان کےلئے اگر مگر کی کڑی شرط کے ساتھ یہ میچ ہوریا ہے۔انگلینڈ کیلئے آئی سی سی چیمئنزٹرافی کی کوالیفکیشن ایشو ہے،اس کے لئے یہ جیت ضروری ہے،ورنہ وہ بھی اگر مگر میں ہوگا۔یوں پاکستان کیلئے جہاں ایک معمولی ساچانس ہے،وہاں انگلینڈ کیلئے ایک ساہ سا فارمولہ ہے کہ وہ جیتے،آگے بڑھے۔
کولکتہ میں انگلینڈ نے ٹاس جیتاہے،پہلے بیٹنگ کی ہے۔یوں پاکستان ورلڈکپ سے باہر ہوگیا ہے۔ایک بال کئے بغیر پاکستان ورلڈکپ 2023 سے آئوٹ ہوگیا ہے۔
بنگلہ دیش نے آج بونے میں جس انداز میں آسٹریلیا جیسی ٹیم کے خلاف بیٹنگ کی ہے اور 30 اوورز سے اوپر 3 وکٹ پر 200 اسکور مکمل کئے ہیں۔پاکستان کو نہ صرف ایسے آغاز بلکہ پورے 50 اوورز بیٹنگ کی ضرورت تھی لیکن ٹاس نےموقع نہیں دیا۔
آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کے سیمی فائنلز کا شیڈول فائنل ہوگیا ہے
پہلا سیمی فائنل۔بھارت بمقابلہ نیوزی لینڈ۔ممبئی۔15 نومبر
دوسرا سیمی فائنل۔آسٹریلیا بمقابلہ جنوبی افریقا،کولکتہ۔16 نومبر