لاہور،ممبئی۔کرک اگین رپورٹ۔،سرحد پار قذافی سٹیڈیم،تقریب اور کرکٹرز سرگرمیوں کے چرچے،بڑی کامیابی قرار،کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ قذافی سٹیڈیم لاہور کی تقریب اور پاکستان میں 2 غیر ملکی ٹیموں کی مصروفیات کی دھوم سرحد پار پہنچ گئی۔بھارتی میڈیا میں چرچے۔بھارت کے آزاد حلقوں نے اسے پاکستان کرکٹ کی بہترین سفارتی کامیابی قرار دیتے کہا ہے کہ پی سی بی نے ریکارڈ وقت میں سٹیڈیم کی تعمیر کرکے کارنامہ سرانجام دیا ہے۔
قذافی سٹیدیم لاہور میں جاری رہنے والی کئی گھنٹوں کی تقریب سے اچھا اثر گیا،اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کرکٹرزکی شاپنگ والی فوٹیجز ودیگر مصروفیات کا بھی خوب چرچا ہوا ہے۔
کرکٹ کی ترتیب وار سٹیبلشمنٹ ایک پیج میں،چوتھا کون
بھارتی میڈیا نے تسلیم کرلیا ہے کہ پاکستان آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کیلئے تیار ہے اور وہ بہترین انتظامات کررہا ہے۔
چیمپئنز ٹرافی سے قبل ہی لاہور میں چیمپئنز سے بڑا شو،تقریب میگا ایونٹ بن گئی،خوش کن نظارے