لاہور،کرک اگین رپورٹ۔چیمپئنز ٹرافی سے قبل ہی لاہور میں چیمپئنز سے بڑا شو،تقریب میگا ایونٹ بن گئی،خوش کن نظارے۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ قذافی سٹیڈیم لاہور چیمپئنز ٹرافی سے قبل ہی جگمگا اٹھا۔میگا تقریب سے قبل ہی بڑی تقریب کی شکل بن گئی۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی مین تقریب سے بھی بڑا سماں۔سہہ ملکی کپ سے قبل قذافی سٹیڈیم لاہور کی اوپننگ تقریب ہوئی۔وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے افتتاح کیا۔
اس کے بعد لوک گلوکاروں اور ملی نغموں نے سماں باندھ دیا۔کلر فل لائٹنگ نے سٹیڈیم کو چار چاند لگادیئے۔قومی کھلاڑی بھی میوزک پر جھوم اٹھے۔اسٹیڈیم میں فری انٹری کی وجہ سے ہائوس فل تھا،فینز کی بہت بڑی تعداد انجوائے کرتی رہی۔
قذافی سٹیڈیم لاہور کی تزئین وآرائش 117 روز میں ہوئیئ ہے اور نقشہ ہی بدلاگیا ہے۔ٹی پر ایک سماں تھا تو سٹیڈیم میں ایک جہاں آباد تھا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس تقریب سے بھارت سمیت سب کی توجہ حاصل کر لی ہے۔