لندن،کرک اگین رپورٹ
انگلینڈ میں کرکٹ فینزکیلئے سیاہ بادل،بھارت سے لائیو ٹیسٹ سیریز خطرے میں۔ایک ایسے وقت میں کہ جب دنیا میں 5 ٹیسٹ میچزکی سیریز کے آغاز میں 3 ہفتے سے بھی کم وقت ہوں اور کھیلنے والے ملک میں لائیو ٹیلی کاسٹ پر کالے بادل چھائے ہوں تو فینز کو پریشانی تو ضرور ہوگی۔انگلینڈ میں کرکٹ شائقین کو بھارت کے خلاف انگلینڈ کی ٹیسٹ سیریز کے ساتھ ممکنہ بلیک آؤٹ کا سامنا ہے، ابھی تک برطانیہ کے کسی ٹیلی ویژن پر سیریز کا معاہدہ نہیں ہواہے۔
پی سی بی کے مضحکہ خیز حالات،پاکستان کرکٹ سے جڑے اہم فرد گلیمورگن کائونٹی کے ہیڈ کوچ مقرر
حیدرآباد دکن میں 25 جنوری سے انگلینڈ اور بھارت کے درمیان 5 ٹیسٹ میچزکی سیریز کا پہلا میچ کھیلا جائے گا۔کہانی ایسی ہے کہ سخت اندھیرا ہے۔بھارت اب تک اس کھیل کی سب سے زیادہ منافع بخش مارکیٹ ہے لیکن بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا کے ساتھ معاملات اکثر تار تار ہو جاتے ہیں، حقوق رکھنےوالے بڑے گروہ ابتدائی اخراجات کی وصولی کے خواہشمند ہیں۔ایسا پہلی بار نہیں ہوا،اس سے قبل انگلینڈ نے آخری بار ٹیسٹ سیریز کے لیے بھارت کا دورہ2021 میں کیا تھا، ا یہی صورتحال سامنے آئی اور چینل 4 سے آخری لمحات میں ڈیل ہوئی تھجی ۔
کرکٹ کی 11 تازہ ترین خبریں،پانڈیا،سوریا،راشدخان باہر،وارنرکو سلیوٹ،رضوان مشکل میں،دیگر اہم
انگلینڈ کے مقامی وقت کے مطابق میچز اگرچہ صبح 4 بجے شروع ہوکر دوپہر 12 بجے تمام تما ہونگے جو کہ انگلینڈ کے پرائم ٹائم سے میچ نہیں کرتے لیکن اس کے باوجود اہم سیریز ہے۔انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی مداخلت متوقع ہے۔