| | | | | | | | | |

کرکٹ کی 11 تازہ ترین خبریں،پانڈیا،سوریا،راشدخان باہر،وارنرکو سلیوٹ،رضوان مشکل میں،دیگر اہم

کرک اگین اسپیشل رپورٹ

کرکٹ کی 11 تازہ ترین خبریں،پانڈیا،سوریا،راشدخان باہر،وارنرکو سلیوٹ،رضوان مشکل میں،دیگر اہم۔پاکستان کرکٹ ٹیم نئے کپتان  شاہین شاہ آفریدی کی قیادت میں 12 جنوری کو پہلا ٹی20 انٹرنیشنل میچ کھیل رہی ہے۔نیوز ی لینڈ میں ٹکٹوں کی فروخت جاری ہے۔

جنوبی افریقا کے سابق کپتان ڈی ویلیئرز نے کہا ہے کہ جنوبی افریقا ٹی ٹوئنٹی لیگ بھارت کے خلاف ہوم سیریز میں ٹیسٹ میچ کی شکست کی وجہ بنی ہے۔یوں انہوں نے اپنی لیگ کو قصور وار کہا ہے۔

میری عزت کس نے زیادہ کی،اگلی سیریز میں بھی پاکستان کے مقابل نئے روپ میں ہوں گا،ڈیوڈ وارنر

افغانستان کے خلاف ہوم ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے بھارتی اسکواڈ سے ہردک پانڈیا اور سوریا کمار یادیو باہر ہوگئے ہیں۔روہت شرما اور ویرات کوہلی کی کوئی کنفرمیشن نہیں ہے۔

ممبئی انڈین کیپ ٹائون کے کپتان راشد خان سائوتھ افریقا ٹی ٹوئنٹی لیگ سے باہر ہوگئے ہیں۔انجری کے سبب انہوں نے مہنگی ترین لیگ چھوڑ دی ہے۔

انگلینڈ میں یارک شائر کائونٹی میں کولن گریوز کی واپسی ہوگئی ہے،حالانکہ ان کے دور میں شدت پسندی اور نسلی امتیازی سلوک کے الزامات لگے اور سزائیں بھی ہوئی ہیں۔

کل سے کچھ ادھر اور کچھ ادھر،پاکستان کرکٹ اپ ڈیٹ

آسٹریلیا کی ایلیسا پیری دنیا کی چوتھی اور آسٹریلیا کی پہلی ویمن کرکٹر بن گئی ہیں جو 300 میچ مکمل کررہی ہیں۔

بھارت کے چتشور پجارا نے کیریئر کی 17 ویں ڈبل سنچری بنالی ،ایسا کرنے والے دنیا کے چوتھے کھلاڑی بن گئے۔

انکشاف ہوا کہ روہت شرما ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 24 کھیلیں گے،کپتان ہونگے اور ان کے ساتھ ویرات کوہلی بھی شریک ہونگے۔

محمد رضوان کی جانب سے گزشتہ روز گلین میک گراتھ کی کینسر فائونڈیشن تقریب میں خواتین سے ہاتھ نہ ملائے جانے پر جہاں اکی تعریف ہے،وہاں ان پر تنقید بھی کی جارہی ہے۔

پاکستان آسٹریلیا کے نئے سال کے سڈنی ٹیسٹ کو دیکھنے والے کرکٹ فینز کی تعداد125292 بتائی گئی ہے جو کہ ایک ریکارڈ کہا گیا ہے۔

آئی سی سی نے عثمان خواجہ پر ایک اور پابندی لگادی

ساجد خان کی ڈیوڈ وارنر کو سلیوٹ کی گئی تصویر وائر ہے،سڈنی میں ساجد خان کے ہاتھوں ہی آئوٹ ہوئے تھے اور جب ریب سے جانے لگے تو انہوں نے باقاعدہ سلیوٹ کیا۔

پاکستان کے دورہ نیوزی لینڈ 2024 کا شیڈول،ٹائمنگ،باہمی ریکارڈ،نئے کپتان کا پہلا امتحان

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *