| | | |

جینئس لیڈر کی نشانی،وقار یونس نے آج پھر بتادیا

میلبورن،لاہور:کرک اگین رپورٹ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وقار یونس نے عمران خان کے متعلق ایک ذومعنی ٹویٹ کی ہے،ساتھ میں لیجنڈری کپتان عمران خان کی ایک پرانی تقریر کا کلچ بھی شیئر کیا ہے۔

بورے والا ایکسپریس نے لکھا ہے کہ  جینئس لیڈر کی کوالٹی۔سادہ اور پاور فل۔عمران خان۔

وقار یونس نے عمران خان کی ایک پرانی ویڈیو بھی شیئر کی،جس مں سابق کرکٹ کپتان،سابق وزیر اعظم اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کہہ رہے ہیں کہ

عمران خان کی پنجاب الیکشن میں جیت پر شاہد آفریدی کا نیا ردعمل

یاد رکھو ہمیشہ اور ہمیشہ کے لئے،تم صرف اس وقت ہارتے  ہو ،جب تم خود ہتھیار ڈالتے ہو۔جب تک آپ ذہنی طور پر یہ سوچ کر کھڑے ہو کہ نہیں ہارسکتے تو دنیا کی کوئی طاقت تم کو نہیں ہراسکتی ہے،اس میں عمران خان اپنی ورلڈکپ فتح،شکوت خانم ہسپتال اور سیاسی کیریئر کی مثالیں دیتے ہیں۔

وقار یونس نے یہ ٹوئٹ پنجاب کے حالیہ ضمنی الیکشن کے تناظر میں کی ہے،انہوں نے پنجاب میں پاکستان تحریک انصاف کی 20 میں سے 15 سیٹوں کی جیت  پر یہ تبصرہ کیا ہے۔ان سے قبل شاہد آفریدی اور محمد حفیظ بھی تعریفی جملے لکھ چکے ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *