| | | | | |

حارث رئوف کے لئے بڑا اعزاز،عمران خان نے کس انداز میں تعریف کردی

اڈیالہ،کرک اگین رپورٹ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر حارث رئوف کے لئے بڑا اعزاز۔سابق کپتان عمران خان نے تعریف کردی ہے۔ساتھ میں محمد رضوان کا بھی ذکر کیا ہے۔ورلڈکپ چیمپئن کپتان عمران خان کے ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ اڈیالہ گائوں میں ہوئی،وہاں کھیلنے والے بچوں کے ساتھ عمراں خان نے کافی وقت گزارا۔

سابق کپتان عمران خان نے بچوں سے کرکٹ،تعلیم اور سیاسی وابستگی کے سوالات کئے،اسی دوران حارث رئوف کا تذکرہ ہوا تو عمران خان بولے کہ حارث رئوف ایک شاندار بائولر ہے،اس کی کیا بات ہے۔

یہ کیا ہورہا ہے،پاکستانی فیلڈر کا ڈانس ضائع،شاداب نے بیٹ پکڑ لیا

پاکستان کی تاریخ کے کامیاب ترین آل رائونڈر کی جانب سے حارث رئوف کے لئے یہ الفاظ اس دن سامنے آئے جب رائٹ ہینڈ پیسر نے  پاکستان کی نیوزی لینڈ کے خلاف جیت میں اہم کردار اداکیا،انہوں نے 3 وکٹیں لیں۔عمران خان نے محمد رضوان کی بھی تعریف کی ہے۔اس موقع پرعمران خان نے ایک بیٹ پر آٹوگراف بھی دیا۔کہا ہے کہ تمام بچے بھی ہمارے ساتھ ہیں اور بڑے بھی اب ہمارے ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *