| | |

آسٹریلیا 2 برس بعد اپنے ملک میں ون ڈے کرکٹ کھیلے گا

کرک اگین خصوصی رپورٹ

ایک روزہ کرکٹ کہاں کھڑی ہے،ایسے ہی وسیم اکرم سمیت متعدد کھلاڑیوں نے محسوس نہیں کیاتھا،ایسے ہی نہیں بولا تھا کہ ایک روزہ کرکٹ کوکوڑے دان میں پھینک دیں،ختم کریں،یہ فارمیٹ ہی اڑادیں۔یہاں آپ کے لئے ایک دلچسپ مثا ل ہے۔ایک روزہ کرکٹ کا سب سے زیادہ ورلڈکپ جس  ملک نے جیتا ہے،اسے ون ڈے کرکٹ کھیلے قریب 2 سال ہوگئے ہیں۔

کیا آپ یقین کریں گے کہ آسٹریلیا نے قریب 2 سال کے عرصہ میں اپنے ملک میں ایک روزہ کرکٹ نہیں کھیلی،آخری بار اپنی عوام کے سامنے اس نے نومبر 2020 میں ون ڈے کرکٹ کھیلی تھی۔

خیر اب اس کی اتنے عرصہ  بعد ہوم کرائوڈ کے سامنے ایک روزہ سیریز 28ا گست سے شروع ہوگی،سامنے کمزور حریف زمبابوے ہوگا۔3 میچزکی سیریز ورلڈکپ سپرلیگ کا حصہ ہے،اس کے بعد 6 ستمبر سے نیوزی لینڈ سے ون ڈے سیریز کھیلی جائے گی۔

ایشین چیمپئن وہ ہوگا جو پہلا میچ جیتےگا،شین واٹسن کی پیش گوئی

ورلڈکپ بھی قریب ایک ماہ کے فاصلے پر ہے،اس طرح اب آسٹریلیا کو اپنی باقی ماندہ سیریز بھی کھیلنی ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *