| | | | | | |

ایشین چیمپئن وہ ہوگا جو پہلا میچ جیتےگا،شین واٹسن کی پیش گوئی

 

دبئی،کرک اگین رپورٹ

 

شین واٹسن نے ایشیا کپ وننگ ٹیم کا اعلان کردیا۔ساتھ میں ویرات کوہلی کے بارے میں بھی یقین دہانی کروادی۔
یہ بھی بتادیا کہ ایشیا کپ 2022 کا پہلا میچ جو ٹیم جیتے گی،وہی چیمپئن بنے گی۔ان کی مراد پاک بھارت پہلے ٹاکرے کی ہے جو 28 اگست کو ہوگا۔

شین واٹسن کہتے ہیں کہ پاکستان نے گزشتہ سال بھارت کو دبئی میں ہرایا تھا،اب ان کا یقین ہوگا کہ وہ جیت سکتے ہیں لیکن ان کے پاس شاہین نہیں ہیں۔

ایشیاکپ،پاکستان بمقابلہ بھارت،14 میچز،ٹاس کی تاریخ،اس بار کس کا نمبر

میرا یقین ہے کہ جو ٹیم 28 اگست کو جیتے گی ،وہی ایشین چیمپئن بنے گی۔

بھارت نے گزشتہ سال ورلڈ ٹی 20 کے بعد سے اب تک 24 میچز کھیلے ہیں اور 19 جیتے ہیں ،اس لئے بھارت نئے کپتان روہت شرما کی کپتانی میں فیورٹ ہے۔

ویرات کوہلی اس ایونٹ سے اپنی فارم بحال کریں گے۔شین واٹسن کو کیوں یقین ہے کہ بھارت ہی ایشیا کپ جیتے گا۔پاکستان بھارت سے 2 میچز یقینی طور پر کھیلے گا لیکن ایک جیت سکتا ہے۔ایونٹ نہیں جیت سکتا ۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *