| | | | |

علیم ڈار فیلڈ سے باہر،رمیز کےساتھ کون،ڈیجیٹل سکرین خرابی پر میچ رکا رہا

ملتان ،کرک اگین رپورٹ

پاکستان کی اننگ کے 19ویں اوور کے دوران امپائر علیم ڈار اچانک فیلڈ سے باہر بھاگے،انہوں نے سر پر ہاتھ رکھا تھا ،بلکہ پورا چہرہ چھپا رکھا تھا۔وہ تیزی سے باہر بھاگتے گئے،انہوں نے دائیں دیکھا،نہ بائیں دیکھا،اسٹائل ایسا کہ جیسے ان کے سر میں درد ہو اور یاپھر گرمی سے حالت خراب ہوئی ہو۔ان کی جگہ متبادل امپائر فیصل آفریدی آئے۔

دوسرا حیران کن ڈرامہ یہ ہوا کہ سائٹ سکرین پر نصب ڈیجیٹل سکرین روشن تھی،بیٹر نے بال کھیلنے سے انکار کردیا۔امپائر نے بار بار اشارہ کیا کہ ڈیجیٹل سکرین بند کی جائے،اول وہ بند نہیں ہورہی تھی،جب ہوئی تو اس پر دھبے کلر فل نمایاں تھے۔نتیجہ میں کھیل رکا رہا،اس کے ٹھیک ہونے پر ہی میچ شروع ہوا۔

پی سی بی کے راجہ رمیز راجہ ملتان پہنچ گئے،بڑی خوشخبری سنادی

پاکستانی اننگ کے دوران فخرزمان کے جلد آئوٹ ہونے سے فینز میں مایوسی ضرور ہوئی لیکن بابر اعظم نے امام الحق کا اچھا ساتھ دیا۔نتیجہ میں پاکستان اپنے 100 اسکور 20 اوورز میں کرنے کی پوزیشن میں تھااور ایسا ہوگیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ کے ساتھ ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو  جونی گریو بھی ملتان تھے،دونوں نے ایک ساتھ بیٹھ کر میچ دیکھا اور انجوائے کیا۔رمیز راجہ کے حوالہ سے کرک اگین پہلے ہی سٹوری شائع کرچکا ہے۔ویسٹ انڈیز کے سی ای او کی موجودگی نہایت خوشگوار اور شاندار تھی۔معلوم ہوا ہے کہ دونوں ممالک مستقبل قریب میں ایف ٹی ایف سے ہٹ کر اضافی کرکٹ کا پلان بنارہے ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *