| | | | |

کرک اگین تجزیہ درست،ویسٹ انڈیز نے 305 رنزبناڈالے،متعدد نئے ریکارڈز بھی ساتھ

ملتان،عمران عثمانی سے

Twitter Image

کرک اگین کا تجزیہ درست،اننگ کے شروع کے 13 اوورز بعد 300 رنزبنانے کی پیش گوئی درست رہی،ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں چوکوں،چھکوں کے ساتھ رنزکی برسات کردی،پاکستان کے خلاف  اس نے  8 وکٹ پر 305 رنزبنائے۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم پھر سے حیران کرگیا،پاکستان کو 300 رنزکے ممکنہ چیلنج کا سامنا

ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف پاکستانی سرزمین پر تاریخ کا بڑا مجموعہ سیٹ کردیا ہے۔ساتھ ہی ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کسی بھی غیر ملکی ٹیم کا یہ بڑا اسکور بھی ہے۔اس کا سہرا مہمان ٹیم کے شائی ہوپ کے سر جاتا ہے،جنہوں نے سنچری جڑ کر ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں اپنی ٹیم کی کہانی 2006 سے آگے بڑھائی،جب  مارلون سموئلز نے سنچری کی تھی،اس کے بعد ویسٹ انڈیز نے کبھی ملتان میں ون ڈے میچ نہیں کھیلا۔

ویسٹ انڈیز کا اس سے قبل پاکستان کے خلاف پاکستانی سرزمین پر بڑا اسکور 7 وکٹ پر 257 رنزتھا جو اس نے 1987 میں 30 اکتوبر کو کراچی میں بنایا تھا۔2006 میں ملتان میں اس کو 3 وکٹ پر 212 رنز ہی بنانے تھے جو بناکر وہ جیت گئے تھے۔ویسے اوور آل 1987 ورلڈ کپ میں کراچی میں پاکستانی سرزمین پر ویسٹ انڈیز نے4 وکٹ پر 360 رنزبنائے تھے لیکن حریف سری لنکا تھا،ایسے ہی نومبر 1997 میں جنوبی افریقا  کے خلاف اس نے لاہور میں 297 رنزبنائے تھے۔پاکستان کے خلاف پاکستانی سرزمین پر آج  اس کا بڑا اسکور ہے۔

پی سی بی کے راجہ رمیز راجہ ملتان پہنچ گئے،بڑی خوشخبری سنادی

بدھ کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں جب شام کے سائے گہرے ہوگئے۔اسٹیڈیم کی فلڈ لائٹس اور مغرب کی لائٹ نے کریم کلر کا سماں بنادیا۔ایسے میں کرکٹ فینز نے اپنے موبائل سے لائٹس آن کرکے کرکٹ کھلاڑیوں ،دیکھنے والوں کو چارج کردیا۔ملتان کی یہ شام کرکٹ کے حوالہ سے یاد گار بن گئی ہے۔

ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔پہلی وکٹ جلد گرنے کے باوجود شائی ہوپ اور شمرا بروکس نے دوسری وکٹ پر154 رنزکی شاندار شراکت بنائی۔پاکستانی بائولرز اس وقت میچ میں واپس آگئے،جب  40 ویں اوور میں 216 پر 4 اور 243 پر 5 آئوٹ کردیئے تھے۔شائی ہوپ 134 بالز پر 127 رنزبناکر گئے۔15 چوکے اور ایک چھکا لگایا،برکس نے 83 بالز پر 70 کی اننگ کھیلی ہے۔ کپتان نکولس پورن کی ناکامی کا سلسلہ ہالینڈ سے جاری ہے،مسلسل چوتھی اننگ میں ناکام ہوئے۔21 رنزبناسکے،برینڈن کنگ 4 کرسکے۔راومین پاول نے 23 بالز پر 32 کی اننگ کھیل کر اپنی ٹیم کے اسکور کو 300  کے آس پاس پہنچانے میں اہم کردار اداکیا۔مہمان ٹیم نے گرین کیپس کو جیت کے لئے 306رنزکا ہدف دیا ہے۔یہ ایک الگ کہانی ہے۔

رومین شیفرڈ نے بھی جارحانہ اننگ کھیلی۔18 بالز پر 25 رنزبنائے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے  55 رنز دے کر 2 جب کہ حارث رئوف نے  ریکارڈ 77رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *