| | | | | | | |

پاکستان کرکٹ ٹیم کا ہوٹل میں استقبال،آج صبح کو ون ڈے،دوپہرکوٹیسٹ،شام کو ٹی 20 میچز،اہم نیوز

دبئی،کیرینز،لندن:کرک اگین رپورٹ

پاکستان کرکٹ ٹیم کا ہوٹل میں استقبال،آج صبح کو ون ڈے،دوپہرکوٹیسٹ،شام کو ٹی 20 میچز،اہم نیوز۔پاکستان کرکٹ ٹیم رات گئے جب واپس ٹیم ہوٹل پہنچی تو وہاں مقیم افراد نے زبردست استقبال کیا۔کھلاڑیوں کا تالیاں بجاکر استقبال کیا گیا،نسیم شاہ سب سے زیادہ خوش تھے۔استقبال کرنے والوں میں  غیر ملکی،عرب اور ایشیائی باشندے تھے۔پاکستان نے ایشیا کپ 2022 کے سپر 4 میں افغانستان کو سخت مقابلہ کے بعد ایک وکٹ سے شکست دی تھی۔

ٹیم تو ٹیم،افغان فینز بھی آپے سےباہر،کرسیاں چلادیں،پولیس کی کارروائی،کرکٹرز برس پڑے

آج آسٹریلیا کے شہر کیرنز میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ایک روزہ میچ کھیلا جارہا ہے۔چیپل ہیڈلی سیریز آئی سی سی ورلڈکپ سپر لیگ کا حصہ ہے۔پہلا میچ میزبان کینگروز نے بڑی مشکل سے دو وکٹوں سے جیتا تھا،میچ صبح پاکستانی وقت کے مطابق 9 بجکر 20 منٹ پر شروع ہوگا۔

آج اوول لندن میں انگلینڈ اور جنوبی افریقا 3 میچزکی سیریز کا تیسرا وفیصلہ کن ٹیسٹ میچ کھیلنے والے ہیں۔اوول میں میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر3 بجے شروع ہوگا۔سیریز 1-1 سے برابرہے۔ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل ریس میں رہنے کے لئے پاکستان کے مفاد میں پروٹیز کا ہارنا بہتر ہے۔دین ایلجر کے مطابق تیسرا ٹیسٹ ورلڈکپ فائنل کی طرح ہے۔

ایشیا کپ،آدھی رات کو عدالت،سماعت مکمل،آصف علی اور فرید خان کی سزا طے

شام کو ایشیا کپ 2022 کی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوجانے والی ٹیمیں بھارت اور افغانستان کھیلیں گی۔دونوں ٹیموں کے 2،2 میچزکے بعد کوئی پوائنٹس نہیں۔دونوں ہی فائنل ریس سے باہر ہیں۔آپس میں کھیل کر وننگ نوٹ پر ایونٹ ختم کرنا چاہیں گی۔یہ میچ دبئی میں شام 7 بجے شروع ہوگا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *