| | |

نیوزی لینڈ ٹرائی نیشن سیریز،اتوار کو کون مقابل،میچ ٹائم

 

کرئسٹ چرچ،کرک اگین رپورٹ

نیوزی لینڈ 3 ملکی ٹی 20 کپ میں اتوار 9ا کتوبر کو بھی ایک میچ کھیلا جارہا ہے۔اتفاق سے یہ تیسرا میچ ہوگا لیکن اس میں  دوسرا اتفاق یہ ہوگا کہ ہاری ہوئی ٹیمیں مدمقابل ہونگی۔دونوں ٹیموں کو زخم پاکستانی ٹیم نے لگایا ہے۔بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ اتوار کو مقابل ہونگے۔

کرائسٹ چرچ میں میچ پاکستانی وقت کے مطابق  صبح 11 بجے شروع ہوگا۔میزبان نیوزی لینڈ فیورٹ ہوگا،بنگلہ دیش کیویز کے خلاف ان کے ملک میں 7 میچزکھیل چکے،کبھی نہیں جیتے ہیں۔ان کے لئے میزبان سائیڈ کوہرانا مشکل ہوگا۔ان میں سے جو ٹیم ہارے گی،اس کےفائنل سے باہر ہونے کے امکانات زیادہ ہوجائیں گے۔اس لئے کہ اگلے مرحلہ میں  اسے 2 میچز کی جیت بھی دوسرے نتائج سے مشروط کردے گی۔

بابر اعظم نے شاداب کو پہلے کھلانے کا جواب دے دیا

بنگلہ دیشی ٹیم پاکستان سے پہلے میچ میں 21 اسکور سے ہاری تھی۔کیوی ٹیم دوسرے میں پاکستان سے 6 وکٹ سے شکست سے دوچار ہوئی ہے۔کرائسٹ چرچ میں اتوار کو موسم کرکٹ کے لئے آئیڈیل ہی ہوگا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *