سڈنی،کرک اگین رپورٹ
ڈئوڈ وارنر کا بیگ چوری ہوایا گم ہوا،معمہ حل ہوگیا،اصل سٹوری پہلی بار۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ سڈنی ٹیسٹ سے قبل کیریئر کا آخری اور الوداعی میچ کھیلنے والے ڈیوڈ وارنرکا بیگ اورکیپس گم ہونے کا معمہ حل ہوگیا ہے۔پاکستان کے خلاف نئے سال کے ٹیسٹ کے آغاز سے قبل آسٹریلیا کے اوپنر ڈیوڈ وارنر نے انکشاف کیا تھا کہ میلبرن سے سڈنی آتے ہوئے ان کا بیگ چوری ہوگیا ہے اور اس میں ان کی قیمی گرین کیپس موجود ہیں،جس کسی کے پاس ہے،اس سے درخواست ہے کہ میری بیگی کیپس واپس کردے،میں اسے ایک بیگ تحفہ میں دوں گا۔بعد میں آسٹریلیا کے وزیر اعظم سمیت کئی لوگوں کو اس میں اپیل کرنی پڑی۔
اب آسٹریلیا کرکٹ ٹیم اور سپورٹ سٹاف ممبران کی جانب سے اصل واقعہ کی تصدیق کردی گئی ہے کہ ماجرا کیا تھا اور ہوا کیاتھا۔میلبورن اور سڈنی کے ٹیم ہوٹلوں میں ٹیم سیکیورٹی اور عملے پر مشتمل وسیع تلاشی کے دوران وارنر کا بیگ ڈبل بے کے انٹرکانٹینینٹل ہوٹل میں ٹیم کے کمرے میں باقی مختلف سامان کے ساتھ موجود تھا۔
چور ڈیوڈ وارنر کا بیگ واپس دے گئے،بیگی کیپ موصول،تھے کون
ٹیم کے دو ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ یہ بیگ درحقیقت سپورٹ اسٹاف کے ایک رکن نے سال نو کے موقع پر نادانستہ طور پر دیکھا تھا ۔کرکٹ آسٹریلیا ٹیم کے ترجمان نے واقعات کی تصدیق کی۔بیگ کو ایک ہاف تابوت کرکٹ بیگ میں پیک کیا گیا تھا، جو عام طور پر کھلاڑیوں اور عملے کے لیے سامان کی چھوٹی اشیا لے جانے کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔یہاں 3 بڑےتابوت نما بکس میں یہ بیگ شامل نہ ہوسکا تھا۔اب یہ اس الجھن میں تھے کہ بیگ کہاں ہے۔ آدھے یا مکمل تابوت میں؟ تیزی میں تلاشی ناکامی کا سبب بن گئی۔وہ بیگ جس میں وارنر کا بیگ اور ٹوپیاں تھیں، کمرے کے دوسرے حصے میں دوسرے بیگز کے ساتھ تھا، اور اس کے نیچے ڈیوڈ وارنر کا لیبل لگا ہوا تھا، وہ کسی کو نظر نہیں آیا تھا کیونکہ تیزی سے تلاشی لی گئی تھی۔اس کا مطلب یہ بھی تھا کہ اس بارے میں کچھ غیر یقینی صورتحال تھی کہ آیا تمام بیگز کی تلاشی لی گئی تھی۔
ڈیوڈ وارنر کے ساتھ آخری ٹیسٹ سے قبل واردات،بیگ چوری،اوپنر ایک چیز کی گمشدگی پر پریشان
وارنر نے عوامی طور پر کہا کہ اس کا بیگ اور بیگی گرینز غائب ہیں اور ان کی واپسی پر انعام کی پیشکش کی۔بالآخر 4 جنوری کو سڈنی ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن تمام 64 بیگز کی ایک اور جانچ ٹیم مینیجر کیتھرین وائٹ مین نے کی۔ اس تلاش میں آدھے تابوت سے بیگ نکل آیا، یعنی وارنر کا بیگ وقت پر مل گیا تھا۔