لاہور۔کرک اگین رپورٹ۔فیصلہ کن ون ڈے،جان لیں پاکستان آسٹریلیا سے ہوم سیریز کب سے نہیں ہارا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے تیسرے ون ڈے میچ کا وقت آگیا۔قذافی سٹیڈیم لاہور میں جمعرات 4 جون 2026 کو فیصلہ کن میچ ہوگا۔سیریز 1-1 سے برابر ہے۔پنجاب بھر کی طرح لاہور میں بھی بارش کا امکان ہے لیکن میچ مکمل ضرور ہوگا۔اس سیریز کے آغاز سے قبل آسٹریلیا کی تیسرے درجہ کی ٹیم سے پاکستان کے خلاف کامیابی کی توقعات نہیں تھیں لیکن لاہور میں دوسرے ون ڈے میں آسٹریلیا نے پاکستان کو جیسے 41 رنز سے ہرایا ہے تو اس کی امیدیں اب ہوئی ہیں۔پاکستان کیلئے خطرات بڑھے ہیں اور بڑھ سکتے ہیں۔ایلکس کیری اور مارنس لبوشین یا ان میں سے کوئی ایک کھڑا ہوگیا جو اب تک ناکام تھے تو کیا ہوگا۔عام طور پر بڑے نام فیصلہ کن میچ میں اپنا اثر دکھادیتے ہیں۔
ایڈم زمپا کو ون ڈے میں 200 وکٹیں مکمل کرنے کیلئے 3 درکار ہیں۔وہ ساتویں آسٹریلین بائولر بنیں گے۔آسٹریلیا نے 1998 سے پاکستان میں کوئی ون ڈے سیریز نہیں جیتی ہے۔ایلس نے بابر اعظم کو پانچ ون ڈے میچوں میں سے تین میں آئوٹ کردیا۔فارمیٹ میں بابر کے خلاف کسی بھی باؤلر کا مشترکہ سب سے زیادہ کمائی والا بائولر ہے۔
پاکستان نے 2015 کے بعد سے صرف ایک ہوم دو طرفہ ون ڈے سیریز ہاری ہے لیکن، بنگلہ دیش میں حالیہ شکست کے بعد جمعرات کو فیصلہ کن میچ میں شکست مجموعی طور پر ان کے کھیل کے ارد گرد غیر یقینی صورتحال کو بڑھا دے گی۔
پاکستان ٹاس ہارا،اسے پہلے بیٹنگ کرنی پڑی تو کیا ہوگا۔یہ ایک نیا ٹیسٹ کیس ہوگا۔ایک وقت تھا کہ پاکستان کیلئے یہی فیورٹ ہوا کرتا تھا اور اب بائولنگ پر اعتبار ہی نہیں رہا،نتیجہ پھر بھی ہاتھ میں نہیں رہا۔شاہین شاہ آفریدی خطرات میں ہیں۔پاکستان کیلئے بڑی مشکل صورت حال ہوگی۔
