لاہور۔کرک اگین رپورٹ۔چیمپئنز ٹرافی میں شکست وتنقید کا خوف،پی سی بی چیئرمین کے دفاع کا بیانیہ غیر ملکی میڈیا میں لیک۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی بیورو کریسی نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی مین پاکستان کی ممکنہ ناکامی کے بعد کا بیانیہ ابھی سے تیار کیا ہے اور اسے لیک کردیا ہے۔غیر ملکی میڈیا نے پی سی بی کے اندرونی ذرائع سے ایک نیوز جمعہ شام چلائی ہے اور اس کی ضرورت کیون پیش آئی،اس لئے کہ نیوزی لینڈ سے پہلے میچ میں شکست ہوچکی اور بھارت کے خلاف اگلا مشکل میچ درپیش ہے اور اس کی شکست کا مطلب پوری قوم کی جانب سے پوسٹ مارٹم ہوگا اور شور ہوگا،اس کی تیاری ہے۔نیوز ملاحظہ فرمائیں۔
غیر ملکی ویب سائٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے قومی سلیکٹرز سے کہا کہ مجھے بھیجے گئے چیمپئنز ٹرافی کے اسکواڈ کی منظوری سے قبل اس کا کم از کم دو بار جائزہ لیں۔ پی سی بی کے ایک معتبر ذریعے نے دعویٰ کیا کہ نقوی کرکٹ کے فیصلوں میں مداخلت نہیں کرتے، بورڈ کے معاملات آہنی ہاتھ سے چلا رہے ہیں۔۔جب چیمپیئنز ٹرافی کے لیے اسکواڈ کو سلیکٹرز نے حتمی شکل دی اور نقوی کو منظوری کے لیے بھیجا تو انہوں نے سلیکٹرز کو یہ کہتے ہوئے واپس بھیج دیا کہ وہ اسکواڈ کا دوبارہ جائزہ لیں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ہے،ذریعے نے دعویٰ کیا کہ جب سلیکٹرز نے اسکواڈ کو دوسری بار نقوی کے پاس بھیجا، تو انہوں نے انہیں اپنے فیصلوں کے بارے میں یقین کرنے کے لیے دوبارہ واپس بھیج دیا۔ذرائع نے بتایا کہ تیسری بار کے بعد ہی چیئرمین محسن نقوی نے میگا ایونٹ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کی منظوری دی لیکن سلیکٹرز اور ٹیم مینجمنٹ پر واضح کردیا کہ وہ اس کے مکمل طور پر ذمہ دارہیں اور ہونگے۔