| | | | | |

کس کے اثرات پہنچے ،پاکستان کرکٹ کی تباہی کا سال،یہ سوشل میڈیا کا دعویٰ نہیں

 

 

کرک اگین رپورٹ

کس کے اثرات پہنچے ،پاکستان کرکٹ کی تباہی کا سال،یہ سوشل میڈیا کا دعویٰ نہیں۔

اعدادوشمار نے کلیئر کردیا۔پھر سلام ہے رمیز راجہ کے وقت تک،جو گزشتہ سال کے آخر تک موجود تھے۔تباہی اگرچہ شروع ہوچکی تھی لیکن انہوں نے اپنے کاندھوں پر روکی ہوئی تھی۔

اوپر سے نیچے کی جانب تباہی مچانے والا طوفان بھلا کب رکا کرتا ہے۔رمیزراجہ رات کی تاریکی میں  اغوا کئے گئے۔اسے اغوا اس لئے کہا جائے گا کہ ان پر ،ان کے عہدے پر،ان کے سامان پر ڈکیٹی پڑگئی۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ کو کیسے ہٹایاگیا،پی سی بی ہیڈ کوارٹر پر دھاوا کیسے بولا گیا،سب تاریخ میں درج ہے۔اس پر کون ڈکیٹی کرے گا۔

اس کے فوری بعد نیا سال 2023 شروع ہوا۔کرکٹ بورڈ کے راستے سے پاکستان کرکٹ پر تباہی مچاتا آج ختم ہونے کو ہے۔یہ کسی سوشل میڈیا کی بات نہیں،یہ کسی ہائر کئے گئے ایکٹوسٹ کا دعویٰ نہیں۔یہ اعداوشمار اور پرفارمنس کا جال ہے،جس میں جکڑے جاچکے۔

کرکٹ آسٹریلیا نے دنیائے کرکٹ کی سال 2023 بیسٹ ٹیسٹ الیون کااعلان کردیا

یہ تباہی کا سال تھا۔ورلڈ کپ میں  افغانستان سے ہارنے اور بھارت کے خلاف شکست نے ان کے پوائنٹس اور نیٹ رن ریٹ دونوں کو برباد کر دیا اور دونوں میں سے کوئی بحالی نہیں ہوئی۔ورلڈ کپ سے اخراج ہوگیا۔یہ جاگتی آنکھوں کا حال تھا۔کسی سوشل میڈیا نیوز کا خاصہ ہر گز نہیں تھا۔

اس سے پہلے ہونے والا ایشیا کپ اور بھی مایوس کن تھا، پاکستان سپر فور میں سب سے نیچے رہا اور بہتری کے مقابلے میں ان کی 14 میں سے پانچ فتوحات نیوزی لینڈ کی دوسرے درجہ ٹیم کے خلاف آئیں، اور مزید سات افغانستان، بنگلہ دیش اور ہالینڈ کے خلاف۔یہ کیا تھا۔

سال 2024،پاکستان کی درجن بھر بڑی سیریز،ایونٹ،12 ماہ کا مکمل شیڈول

سری لنکا کے خلاف سیریز جیتنا ریڈ بال سال کی ایک بات تھی۔ دسمبر میں آسٹریلیا کے خلاف سیریز شروع کرنے کے لیے پرتھ میں ہونے والی شکست سے معاملہ باکسنگ ڈے ٹیسٹ کی ناکامی پر منتج ہوا۔ افغانستان سے پہلی سیریز میں شکست سمیت چار جیت اور چھ ہار، پاکستان کے ٹی 20 سال کا خلاصہ ہے۔

میدان کے باہر بھی غیر معمولی افراتفری تھی، نجم سیٹھی، جو سال کے آغاز سے عین پہلے پہنچ گئے، سال کے وسط میں سیاسی وجوہات کی بنا پر مستعفی ہو گئے، اور ذکا اشرف کو نگران بنیادوں پر مقرر کیا گیا۔ ان کے دور کا آغاز ہی ہنگامہ خیز رہا، جس میں بابر اعظم کا بطور کپتان استعفیٰ بھی شامل تھا، ان کی جگہ شان مسعود اور شاہین آفریدی کو مقرر کیا گیا۔

سال 2023 اور ون ڈے کرکٹ،پاکستان ٹائٹل،بابر اعظم پوزیشن ،کپتانی سے محروم،پھر بھی ایک جگہ ٹاپ کرگئے

ویمنز ٹیم کا ون ڈے سال یا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ شاید اچھا نہ رہا ہو لیکن نیوزی لینڈ میں سیریز جیتنے والی وہ پہلی ایشین ٹیم بن گئی جس نے پاکستان کرکٹ پر چھائی ہوئی اداسی کو ختم کرنے کی کوشش کی۔

ٹیسٹ میچز 5 کھیلے اور2جیتے،2 ہارے۔ایک ڈرا

ون ڈے میچز

ون ڈے۔25 کھیلے،14 جیتے۔10 ہارے،ایک بے نتیجہ

ٹیم نے11 ٹی 20 میں سے 4 جیتے،6 ہارے،ایک بے نتیجہ

 

 

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *