لاہور،کرک اگین رپورٹ
ورلڈکپ اسکواڈ پر اختلاف،محمد حفیظ ناراض،پی سی بی کرکٹ کمیٹی چھوڑدی۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور پاکستان کرکٹ بورڈ کی چند روزہ پرانی کرکٹ ٹیکنیکل کمیٹی کے ممبر محمد حفیظ نے اچانک عجب ٹائم پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی کمیٹی چھوڑدی ہے اور انہوں نے اس کا اعلان بھی کردیا ہے۔یوں آئی سی سی مینز ورلڈکپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2023 کے لئے ٹیم کے انتخابی مراحل میں رہنے والے حفیظ ٹیم کے اعلان سے چند گھنٹے قبل اپنی سیٹ چھوڑ گئے ہیں۔
محمد حفیظ نے سوشل میڈیا کی ویب ٹوئٹر،ایکس پر لکھا ہے کہ
میں نے پاکستان کرکٹ ٹیکنیکل کمیٹی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔میں نے ایک اعزازی رکن کے طور پر خدمات انجام دی ہیں۔ میں ذکاء اشرف کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا کہ انہوں نے مجھے یہ موقع دیا۔ جب بھی ذکاء اشرف کو پاکستان کرکٹ کے لیے میری دیانتدارانہ تجاویز کی ضرورت ہوگی تو میں ہمیشہ دستیاب ہوں۔ ہمیشہ کی طرح پاکستان کرکٹ کے لیے میری نیک خواہشات۔پاکستان زند آباد۔
تھا جس کا انتظار ،پی سی بی اعلامیہ جاری ،اجلاس کہانی بتادی،ٹیم کا اعلان تاریخ اور وقت کے ساتھ
اب ذرا ملاحظہ فرمائیں کہ حفیظ ایک روز قبل پی سی بی اور کرکٹ کوچز و چیئرمین اور اپنی کمیٹی کے ساتھ بابر اعظم کے ساتھ میٹنگ میں شریک تھے۔ان کے حوالہ سے سخت سوالات رپورٹ ہوئے۔اس پر آج صبح حفیظ نے ٹوئٹ کرکے تردید کردی تھی۔
آج کا اجلاس بلایا گیا تھا لیکن وہ نہیں ہوا۔نتیجہ میں پی سی بی نے کل جمعہ کو ورلڈکپ اسکواڈ کے اعلان کا بتایا تھا۔اس کے بعد اب حفیظ نے کمیٹی چھوڑی ہے۔معلوم ہوا ہے کہ انہوں نے جن کی سلیکشن پر سوال اٹھایا تھا۔وہی ورلڈکپ اسکواڈ کا حصہ ہونگے اور جن کے حق میں بات کی تھی،انہیں شامل نہیں کیا گیا۔
ورلڈکپ اسکواڈ ،محمد حفیظ کا پبلک میں پہلا رد عمل،اجلاس میں پھر سلیوٹ چل رہے؟ہوکیا رہا
رپورٹ کے مطابق عماد وسیم اور سرفراز احمد ورلڈکپ اسکواڈ میں نہیں ہیں۔زمان خان کو بھی ریزرو پلیئرز میں رکھا گیا ہے جب کہ نسیم شاہ کی جگہ حسن علی کو لایا جارہا ہے۔اسپنر کے حوالہ سے بھی تاحال شکوک ہیں کہ کون ہوگا۔ابرار احمد اور ایک اسپنر میں مقابلہ تھا۔
پاکستان کے ورلڈکپ اسکواڈ کا اعلان کل جمعہ سوا 11 بجے صبح ہوگا۔