ملتان کرکٹ اسٹیڈیم سے کرک اگین رپورٹ۔گھبرانا نہیں ہے،ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں یہ مناظر،خیمے میں پنکھے،ہیٹر،کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ گھبرانا نہیں ہے۔ یہ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم ہے اور یہاں پہ خیمے نصب ہیں ،لیکن گھبرانا نہیں ہے۔ یہ سٹیڈیم کو بلکہ اسٹیڈیم کے اندر موجود ایک پچ ہے جس کی اس طرح تیاری کی جا رہی ہے کہ جیسے اسے کسی چیز سے بچایا جا رہا ہو ۔ اسے دھوپ لگائی جاتی ہے لیکن سرد موسم کی وجہ سے مصنوعی گرمائش پہنچائی جا رہی ہے۔ اندر ہیٹر چل رہے ہیں۔ بڑے بڑے پنکھے چلائےجا رہے ہیں اور دن رات پچ کو خشک کرنے کی کوششیں ہو رہی ہیں جبکہ آپ دیکھ سکتے ہیں گراس فیلڈ پر اوس کی وجہ سے بڑے گہرے نشانات ہیں۔
ملتان سٹیڈیم کی پچ پر گرم خیمہ،آگ نما ہیٹرز آن،جنوری کے موسم میں پالیسی گلے پڑسکتی
پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کا ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹریننگ کا آغاز۔تمام 15 کھلاڑیوں نے آج کوچز کی نگرانی میں ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 17 جنوری سے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔دونوں ٹیمیں کل صبح دس بجے سے ٹریننگ سیشنز میں حصہ لیں گی۔