ملتان،کرک اگین رپورٹ۔ملتان سٹیڈیم کی پچ پر گرم خیمہ،آگ نما ہیٹرز آن،جنوری کے موسم میں پالیسی گلے پڑسکتی۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ملتان کا موسم کچھ عجب سا ہے۔ روایتی انداز میں جنوری کے مہینے میں سردی کی جو شدت ہوا کرتی ہے وہ تسلسل کے ساتھ نہیں ہے ۔کسی وقت موسم بہتر اور کسی وقت زیادہ سرد ہوتا ہے۔ اب اس کا انحصار آنے والے دنوں پر ہے کہ ان دنوں میں موسم کیسے کروٹ لیتا ہے۔ پچ کو گرین ہاؤس سے ڈھانپ کر اور اس کے اندر ہیٹر لگا کر پچ تیار کر رہے ہیں۔
ایسے میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابقہ انگلینڈ کے خلاف ملتان میں کھیلی گئی سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں جو پچ تبدیل کرنے کی پالیسی اختیار کی تھی، اسی پروہ کاربند ہیں۔ اسی پالیسی کو سامنے رکھتے ہوئے فاسٹ بولرز کو باہر نکالا گیا اورایک بار پھر سپنرز پر انحصار کیا گیا ہے۔ اب چونکہ ملتان کے موسم میں اتنی گرمی نہیں ہے جتنی اکتوبر کے مہینے میں تھی تو اب پچ اتنی خشک نہیں ہو سکتی جو کہ گرمی میں ہوسکتی ہے ۔ ایسے میں اب اپنی پالیسی کو جاری رکھنے کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ ملتان کرکٹ سٹیڈیم کی پچ کو عجب انداز سے تیار کر رہا ہے۔ خیمہ لگ گیا ہے۔ ایسا خیمہ کہ تمام اطراف سےجیسے ہر چیز چیز چھپائی ہوئی ہو ا،ور اس کے اندر بڑے بڑے آگ نما گرم ہیٹر رکھے گئے ہیں اور دن رات وکٹ کو خشک کیا جا رہا ہے، تاکہ سپنرز کو مدد مل سکے۔ پاکستان کرٹ بورڈ نے اگرچہ یہ پالیسی اختیار کی ہے اور اگر ملتان کے موسم نے جیسا کہ پچھلے آٹھ دن سے ہو رہا ہے کہ کوئی دن اور کوئی رات بہت زیادہ سرد ہوتی ہے ،ایسی ہوئی تو یہ ساری کوششیں فلاپ ہو جائیں گی اور سپنرز کی پالیسی اس موسم میں پاکستان کے الٹا گلے بھی پڑ سکتی ہے ۔دیکھنا ہوگا کہ آنے والے دنوں میں موسم کیسا برتاو کرےگا۔
ملتان میں گراؤنڈ اسٹاف پچ کو گرین ہاؤس سے ڈھانپ کر اور اس کے اندر ہیٹر لگا کر پچ تیار کر رہے ہیں۔ اس سے پچ کو سرد اور نم حالات میں خشک رکھا جائے گا۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کا پہلا ٹیسٹ 17 جنوری سے ملتان میں شروع ہوگا،دوسرا ٹیسٹ بھی یہاں شیڈول ہے۔
پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچ کھیلنے کےلئے ویسٹ انڈیز ٹیم پیر 13 جنوری کو ملتان پہنچ گئی ، مہمان ٹیم راولپنڈی سے براہ راست ملتان پہنچ گئی جبکہ 5 پاکستانی کھلاڑی بھی ساتھ آئے ہیں۔ ٹیموں کوسخت سیکورٹی میں ڈی ایچ اے میں واقع ہوٹل لیجایاگیا ۔۔ ملتان اسٹیڈیم میں پاکستان ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کیلئے سیکیورٹی پلان جاری کر دیا گیا ٹیسٹ سیریز کے دوران 5 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار ڈیوٹی دیں گے۔ شائقین کے لیےفاطمہ جناح ٹاؤن میں پارکنگ کا انتظام کیا گیا ہے۔ پارکنگ سے شائقین کو خصوصی شٹل بس سروس میں اسٹیڈیم تک لایا جائے گا۔پولیس کا کہنا ہے کہ اسٹیڈیم کے اطراف اور دیگر مقامات پر سرچ آپریشنز بھی جاری ہیں۔واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا میچ 17 سے 21 جنوری اور دوسرا ٹیسٹ 25 سے 29 جنوری تک ملتان میں کھیلا جائے گا۔
پاکستانی سکواڈ ۔شان مسعود (کپتان)، سعود شکیل (نائب کپتان)، بابر اعظم، کامران غلام، خرم شہزاد، محمد رضوان، نعمان علی، اور سلمان علی آغا ، محمد علی کاشف علی اور روحیل نذیرشامل ہیں، اس کے علاوہ عامر جمال، محمد عباس، میر حمزہ اور نسیم شاہ کو آرام دیا گیا ہے۔