عمران عثمانی
کرک اگین نے کل ایک سٹوری دی تھی کہ فائنل کے لئے ممکنہ پکچرز کیا بنتی ہے۔ساتھ میں ٹاس اور میچ کا نتیجہ بھی دینے کی کوشش کی تھی۔کرک اگین کے الفاظ تھے کہ
منگل کو موسم بہتر ہوگا۔ٹاس جیتنے والی ٹیم پہلے بائولنگ کو ترجیح دے گی۔ٹاس کا سکہ بابر اعظم کے حق اور میچ کا نتیجہ نیوزی لینڈ کے حق میں جاتا دکھائی دیتا ہے ۔
پھر ایسا ہی ہوا۔ٹاس بابر اعظم جیتے اور میچ نیوزی لینڈ۔کل کی سٹوری کا لنک پیش خدمت ہے۔
سہہ ملکی کپ،پاکستان نیوزی لینڈ میچ،فائنل کے تمام امیدوار،6 ممکنہ کنڈیشنز
کرک اگین نے کل کل پہلے ہی لکھا تھا کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کا آج کا دوسرا میچ 3 ملکی ٹی 20 کپ فائنل کی ممکنہ راہیں کھول دے گا اور تینوں ممالک مین سے ہرایک امیدوار ہوگا۔ایسا ہی ہوا۔پاکستانی کپتان بابر اعظم کا ٹی 20 فارمیٹ میں ٹاس جیت کر پہلے بلےبازی کا فیصلہ گلے ہی پڑا۔9 وکٹ کی شکست ہوگئی ہے۔اب آگے کیا ہوگا۔
سب سے قبل پوائنٹس ٹیبل کی موجودہ پوزیشن چیک کرتے ہیں۔پاکستان سے پہلی پوزیشن چھن گئی ہے۔کیوی ٹیم کے پاکستان کی طرح 3 میچزکے بعد 4 ہی پوائنٹس ہیں،اس کا نیٹ رن ریٹ پاکستان سے بہتر ہوگیا،اس لئے پہلی پوزیشن بھی ہوگئی ہے۔کیوی ٹیم پلس 0.64 پر ہےپاکستانی ٹیم پلس 0.09 پر ہے۔بنگلہ دیش کا تیسرا نمبر ہے۔
اگلے میچز
کل 12 اکتوبر،نیوزی لینڈ بمقابلہ بنگلہ دیش
پرسوں،پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش
آسان سا حل
کیوی ٹیم نے کل اگر بنگلہ دیش کو ہرادیا تو وہ اپنے ساتھ پاکستان کو بھی 3 ملکی کپ فائنل مین لے جائے گی۔کیوی ٹیم کل اگر بنگلہ دیش سے ہارگئی تو صورتحال نہایت ہی دلچسپ ہوجائے گی۔پھر تینوں امیدوار بن جائین گے۔
پاکستان آج نیوزی لینڈ سے ہارا ہے تو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے 4،4 پوائنٹس ہوگئے۔اگلے میچ میں نیوزی لینڈ بنگلہ دیش کو ہرادے تو اس کا قصہ وہیں تمام ہوگا اور پاکستان اور نیوزی لینڈ فائنل کھیلیں گے۔
نیوزی لینڈ کل اگر بنگلہ دیش سے ہارے اور پاکستان بھی بنگلہ دیش سے ہارے تو تینوں کے 4،4 پوائنٹس ہونگے۔اس صورت میں نیٹ رن ریٹ اثر کرے گا۔ 2 ناکامیاں پاکستان کو تیسرے نمبر پر لے جاسکتی ہیں۔
بابر اعظم نےحریف کپتان کی غلطی کا مداوا کردیا،پاکستان کو شکست
بنگلہ دیش کے لئے صورتحال نہایت تسلی بخش ہوگئی ہے۔پاکستانی ٹیم دبائو میں آسکتی ہے لیکن بظاہر کل کیوی ٹیم کے ہارنے کے امکانات 10 فیصد بھی نہیں ہیں،اس لئے کل تک تو خطرے کی کوئی بات نہیں ہے۔کل کے بعد کے منظرنامہ میں نئی بات ہوسکتی ہے۔کہانی جاری ہے۔