لاہور،کرک اگین رپورٹ۔کار ڈرائیونگ یا موٹر سواری،قذافی سٹیڈیم میں کیوی فیلڈر کو بڑا حادثہ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ
نیوزی لینڈ کے کھلاڑی راچن روندرا پاکستان میں قذافی سٹیڈیم لاہور میں ایک ایکسیڈنٹ کا شکار ہوگئے۔ ایسا نہیں تھا کہ وہ وہاں کوئی گاڑی چلا رہے تھے یا موٹر سائیکل کی سواری پر بھی سوار نہیں تھے، بلکہ وہ کیچ پکڑ رہے تھے اور یہ کہ کوئی کرکٹ کلب کا میچ بھی نہیں تھا کہ عام لڑکے جب کیچ پکڑتے ہیں تو ان کی ٹریننگ ایسی نہیں ہوتی کہ منہ کہاں ہو، سر کہاں اور ہاتھ کہاں۔راچین نے
وہ کام کیا کہ بچے تک کھلکھلا اٹھے۔ تماشائی حیران رہ گئے ۔ان کے سر پر چوٹ لگی۔ خوش دل شاہ کی شاٹ تھی۔اننگ کا 39 واں اوور تھا اور پریسول بال کر رہے تھے اور فیلڈر کیچ پکڑنے کے چکر میں اپنا منہ تڑوا بیٹھے۔ ان کو اٹھ دس بندے لے کے گئے ۔منہ پر رومال رکھ کے ایسے چھپا کے گئے جیسے ان کی شناخت چھپانی مقصود ہو، دراصل شناخت نہیں چھپائی جا رہی تھی خون روکا جا رہا تھا۔