ڈربن۔کرک اگین رپورٹ ۔ ڈربن ٹیسٹ کا ٹاس،میڈیا وار کے دوران گرما گرم ٹیسٹ شروع ۔کرکٹ بریکنگ نیوز۔
آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین میچز کی سیریز کے پہلے میچ کا ٹاس ہو گیا ہے۔ڈربن ٹیسٹ میچ کا ٹاس ہو چکا ہے،تازہ ترین کرکٹ اپ ڈیٹ کے مطابق کینگروز کے کپتان پیٹ کمنز نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
ٹاس کے موقع پر آسٹریلوی کپتان کا کہنا تھا کہ پچ پر تھوڑی گھاس موجود ہے، اور عام طور پر ٹیسٹ میچ کے پہلے دن پچ سے بولرز کو کچھ مدد ملتی ہے، لیکن موسم شاندار ہے اور دھوپ نکلی ہوئی ہے جس کا ہم فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے ٹیم میں تبدیلی کے حوالے سے بتایا کہ گزشتہ سیریز کے زخمی کھلاڑی کیمرون گرین کی جگہ نک میڈنسن کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، جو اس وقت بہترین فارم میں ہیں اور اپنی کارکردگی سے ٹیم کو مضبوط بنائیں گے۔
دوسری جانب جنوبی افریقہ کے کپتان ٹمبا باووما نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ ٹاس جیتتے تو ان کی خواہش بھی پہلے بیٹنگ کرنے کی ہی تھی۔ انہوں نے پچ اور موسم کو کھیل کے لیے بہترین قرار دیتے ہوئے عزم ظاہر کیا کہ اب ان کی ٹیم بولنگ میں اپنی پوری جان لگائے گی اور آسٹریلیا کو جلد قابو کرنے کی کوشش کرے گی۔
میچ کے لیے دونوں ٹیموں کی فائنل الیون
آسٹریلیا کی ٹیم۔ ٹریوس ہیڈ، نک میڈنسن، مارنس لبوشین، اسٹیو اسمتھ، میٹ رینشا، ایلکس کیری (وکٹ کیپر)، بو ویبسٹر، پیٹ کمنز (کپتان)، مچل اسٹارک، نیتھن لائن اور جوش ہیزل ووڈ۔
جنوبی افریقہ کی ٹیم۔ایڈن مارکرم، ریان ریکلٹن، ڈیوڈ بیڈنگھم، ٹمبا باووما (کپتان)، ٹرسٹن اسٹبس، ویان مولڈر، کائل ویرین (وکٹ کیپر)، مارکو جانسن، سائمن ہارمر، کیشو مہاراج اور اینریچ نورٹج۔
یہ سیریز 2018 کے بعد دونوں ممالک کے درمیان جنوبی افریقہ میں پہلی بار کھیلی جا رہی ہے۔ مشہور زمانہ ہال ٹیمپرنگ سکینڈل کی وجہ سے گرما گرمی ہے۔
