حیدرآباد،کرک اگین رپورٹ۔عید الفطر،شعیب ملک نئی اہلیہ کے ساتھ،ثانیہ مرزا کی سرگرمی بھی اہم۔تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان کے سابق کرکٹر شعیب ملک اپنی عید کی خوشیاں دوسری اہلیہ کے ساتھ منارہے ہیں۔ثنا جاوید کے ساتھ اپنی تصویر شیئرکرتے لکھا ہے کہ سب کو عید مبارک ہو اور خوشیاں ملیں۔
شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ ثانیہ مرزا اپنی سرگرمیاں سماجی خدمات میں دکھارہی ہیں،انہوں نے نے بھی ایک تصویر شیئر کی ہے کہ عید کے روز غریب اور بے آسرا بچوں کو بھی یاد رکھیں۔
پاکستان اور بھارت سمیت کئی ممالک میں عید الفطر آج 31 مارچ کو منائی جارہی ہے۔