لیڈز،کرک اگین رپورٹ۔ہیڈنگلے میں انگلینڈ 350 رنز جیت سے دور،ریکارڈ بھارت کی شکست ظاہر کرنے لگے،بریکنگ نیوز۔کرکٹ کی تازہ ترین خبر یہ ہے کہ بھارت انگلینڈ کو 371 رنزکا ہدف دے کر بھی اتنے تگڑے ہندسوں کے ہوتے پریشان ہے،اس لئے کہ 3 برس قبل وہ انگلینڈ کو 378 رنزکا ہدف دے کر 3 وکٹ سے ہارگیا تھا،اس کے ساتھ ہی ہیڈنگلے لیڈز کا بھی جائزہ لیں گے کہ وہاں کے کیاریکارڈز ہیں۔سب سے پہلے ایندرسن۔ٹنڈولکر ٹرافی سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے چوتھے روز کا احوال۔
انگلینڈ نے بھارت کے خلاف 371 رنزکے بڑے ہدف کا چیلنج قبول کرلیا ہے۔اس نے چوتے روز کے کھیل کے اختتام تک بناکسی نقصان کے 21 رنزبنالئے۔یوں اسے جیت کیلئے کل کھیل کے 5 ویں روز 350 رنزبنانے ہیں اور 98 اوورز اس کے پاس ہونگے۔اس سے قبل بھارتی ٹیم دوسری اننگ میں 364 رنزبناکر آئوٹ ہوئی۔ یوں ہیڈنگلے لیڈز کا ٹیسٹ بظاہر انگلینڈ کے ہاتھ سے نکل گیا۔ بھارت کے ہاتھ میں چلا گیا۔ ٹیسٹ میچ جیتنے کے لیے بھارت نے انگلینڈ کو 371 رنز کا ہدف دیا ہے اور ٹائم کتنا بچا ہے۔ ایک دن اور۔آج کھیل کے آخری سیشن میں انگلینڈ کے بولرز نے اگرچہ واپسی کی اور بھارت کی آخری 6 وکٹیں 333 رنز سے 364 رنز کے درمیان یعنی 31 رنز کے اندر اڑا دیں، لیکن یہ کیا بات ہوئی۔ یہی کچھ بھارت کے ساتھ پہلی اننگز میں بھی ہوا تھا۔ جب اس نے آخری سات وکٹیں 41 رنز میں گنوادی تھیں، تو بھارتی ٹیم شروع کی بیٹنگ پر چل رہی ہے۔ آج اس کی اننگز کی خاص بات دو سنچریاں تھی۔ پہلی اننگ میں تین سنچریاں تھیں، تو آج دو اور یہ ٹوئن سنچریز کے ایل راہول نے ایک شاندار سنچری سکور کی اور جو دوسری سنچری تھی وہ تو ریکارڈ سے بھرپور تھی ۔ رشاب پنت کا کمال یہ ہے کہ وہ ہسٹری کے دوسرے وکٹ کیپر ہیں جنہوں نے ایک ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں سنچری کی ہے۔ کرکٹ کی قریب ڈیڑھ سو سالہ تاریخ میں ایسا دوسری باری ہوا ہے۔ پہلی بار سن 2001 میں زمبابوے کے وکٹ کیپر اینڈی فلاور نے دونوں اننگز میں سنچری کی تھی اور اب جا کر بھارت کے رشاب پنت نے یہ کام کیا اور آپ کو یہ پڑھ کر بھی حیرت ہوگی کہ بھارت کے لیے وہ ایک میچ کی دونوں اننگز میں سنچری بنانے والے پہلے وکٹ کیپر بن گئے ہیں۔ اوور آل دسویں کھلاڑی ہیں۔کے ایل راہول 137 اور رشی پنت جنہوں نے پہلی اننگ میں 134 کئے تھے،وہ اس بار118 کرگئے۔بریڈن کراس،جوش تنگا نے 3۔3 اور بین سٹوکس نے 2 وکٹیں لیں۔
انگلینڈ کی ٹیم اب دباؤ میں ہوگی؟اسے جیتنے کے لیے 350 رنز اور بنانےہیں۔ یہ اینڈریسن۔ ٹنڈولکر ٹرافی ہے اور پانچ میچز کی سیریز کا پہلا میچ ہے اور مت بھولیں یہ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپین شپ سائیکل 2025۔ 27 کی دونوں ممالک کی پہلی، اوور آل دوسری سیریز ہے۔ یاد ہوگا گزشتہ ہفتے پہلی سیریز سری لنکا میں بنگلہ دیش اور سری لنکا کی شروع ہوئی تھی۔
بھارت انگلینڈ سے 378 رنز بنواکر 2022 میں 3 وکٹ سے ٹیسٹ ہارچکا ہے۔
ہیڈنگلے میں آسٹریلیا نے تاریخ کا بڑا ٹوٹل 404 رنز 3 وکٹ پر انگلینڈ کے خلاف1948 میں عبور کرچکا
اور 2019 کی ایشز کسے بھولی ہوگی۔یہاں لیڈز میں بین سٹوکس نے انگلینڈ کو آسٹریلیا کے خلاف 359 رنزکے جواب میں 9 وکٹ پر 362 رنزکے ساتھ تاریخی اور سنسنی خیز جیت دلائی تھی۔
ویسٹ انڈیز انگلینڈ کے خلاف2017 میں 322 رنزکا ہدف عبور کرچکا
انگلینڈ نے آسٹریلیا کے خلاف یہاں 2001 میں 315 اور نیوزی لینڈ کے خلاف2022 میں 296 رنزکا ہدف کامیابی سے عبور کیا
نتیجہ اور پیش گوئی
انگلینڈ میزبان ہے اور جوئے روٹ کے ساتھ بین سٹوکس بھارت کیلئے چیلنج کریں گے یوں بڑے ہدف کے باوجود انگلینڈ کی جیت کے امکانات موجود ہیں۔