انگلینڈ کا حشر نشر۔ چیمپینز ٹرافی سے قبل چیمپئنز ٹرافی میں انجام دکھائی دینے لگا۔
انگلینڈ چیمپئنز ٹرافی سے قبل کھائی میں،بھارت میں بد ترین کلین سویپ کا سامنا
بھارت کے خلاف ٹی 20 سیریز میں شکست کے بعد اسے ون ڈے سیریز میں کلین سوئپ شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
تیسرے اور اخری ایک روزہ میچ میں آج احمد آباد میں بھارت نے 142 رنز کے بڑے مارجن سے ہرا دیا۔ بھارتی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کی اور 356 رنز بنائے۔تمام کھلاڑی اؤٹ ہوئے۔ بھارتی اننگز کی خاص بات شبمین گل کی شاندار سنچری تھی۔112 ویرات کوہلی 52 اور سریاش ایر 78 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔ گزشتہ میچ میں سنچری کرنے والے روہت شرما صرف ایک رنز کر سکے۔عادل رشید کی 64 رنز کے عوض چار وکٹ کی کارکردگی کھو کھاتے گئی ۔
جواب انگلش ٹیم نے ایک بار پھر اچھا آغاز کیا ۔60 رنز کی اوپننگ شراکت ایک مضبوط بنیاد تھی، لیکن حسب سابق اس کے بعد کے کھلاڑی نہ چل سکے۔ اوپر تلے آؤٹ ہوتے گئے
پوری ٹیم34.2 اوورز میں 214 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی.
بونٹن اور اٹکنسن نے 38 ،38 جبکہ بین ڈکٹ نے 34 رنز بنائے
بھارت کی جانب سے تمام بولرز کامیاب رہے۔ ہر شدیپ سنگھ ،ہارتش رانا ،اکسر پٹیل اور ہردک پنڈیا نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔