لندن،کرک اگین رپورٹ
کرک اگین کی23 اگست 2022 خبر کی تصدیق ہوگئی ہے۔نامور انگلش کرکٹر دورہ پاکستان سے آفیشلی باہر ہوگئےہیں۔
انگلش سلیکٹرز نے پاکستان کے ٹیسٹ دورے کے لئےاسکواڈ فائنل کردیا ہے۔بین سٹوکس کپتان ہونگے۔جوئے روٹ بھی شامل ہونگے،اس کے ساتھ اہم ترین بات یہ ہے کہ سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے جمی اینڈرسن پیس اٹیک کے سردار ہونگے لیکن ایک بڑی غیرحاضری ہوگی۔فیصلہ ہوگیا ہے۔رسمی اعلان سا باقی ہے۔
انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ اس ہفتہ کے آخرجمعہ تک دسمبر کے ٹیسٹ دورہ پاکستان کے لئے اپنے 15 کھلاڑیوں کا اعلان کرنے والا ہے۔566 ٹیسٹ وکٹ کے ساتھ میک گراتھ کو پیچھے چھوڑنے اور انگلینڈ کے لئے دوسرے ٹاپ ٹیسٹ وکٹ ٹیکرکا درجہ لینے والے سٹورٹ براڈ نے دورے سے انکار کردیاہے۔ای سی بی نے ان کی چھٹی منظور کرلی ہے۔کرک اگین کی 23 اگست کی خبر کا لنک موجود ہے۔
ٹیسٹ سیریز،انگلینڈ کے پہلے بڑے کھلاڑی کا پاکستان آنے سے انکار
سٹورٹ براڈ کے ہاں بچہ کی پیدائش ایسے وقت میں متوقع ہے،جب انگلینڈ کا ٹیسٹ اسکواڈ دورہ پاکستان کے لئے ابو ظہبی میں ٹریننگ کررہا ہوگا۔یہ کیمپ نومبر کے وسط میں شروع ہوگا جو نومبر کے آخری ہفتہ تک جاری رہے گا۔اس کے بعد انگلش ٹیم پاکستان کا سفر کرے گی جہاں یکم دسمبر سے 3ٹیسٹ میچزکی تاریخی سیریز شیڈول ہے۔
ای سی بی نےتصدیق کی ہےکہ سٹورٹ براڈ پاکستان کا دورہ نہیں کریں گے۔یوں انگلش ٹیم ایک تجربہ کار پیسر سے محروم ہوجائے گی۔براڈ کیجگہ مارک ووڈ لیں گے جو تیز پیس کی وجہ سے حالیہ پاکستان کے دورے میں جتنےمیچزبھی کھیلے چمکتے رہے۔پیس اٹیک میں جمی اینڈرسن،اولی رابنسن،میٹ پوٹس،ریس ٹوپلی اور مارک ووڈ شامل ہونگے۔
انگلش ٹیم 2005 کے بعد پاکستان کا تاریخی ٹیسٹ دورہ کررہی ہے۔اس ماہ کے شروع میں ختم ہونے والا 7 ٹی 20 میچزکا دورہ بھی شاندار رہا،پاکستان کو 44 ملین پائونڈز کا نفع ہوا۔دسمبر کی ٹیسٹ سیریز ورلڈ ٹیسٹ چیمئن شپ کا حصہ ہے۔انگلینڈ فائنل ریس سے باہر ہے۔پاکستان شامل ہے۔
ٹیسٹ سیریز کا شیڈول
یکم سے 5 دسمبر،پہلا ٹیسٹ,راولپنڈی
نو سے 13 دسمبر،دوسرا ٹیسٹ،ملتان
سترہ سے 21 دسمبر،تیسرا ٹیسٹ،کراچی