| | | |

ٹیسٹ سیریز،انگلینڈ کے پہلے بڑے کھلاڑی کا پاکستان آنے سے انکار

لندن،کرک اگین رپورٹ

انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کے دورہ پاکستان  کے شیڈول کی کنفرمیشن میں ابھی 24 گھنٹے ہی نہیں گزرے تھے کہ ابھی سے اس کے پلیئرز کے پاکستان کے دورے سے سائیڈ لائن ہونے کی خبریں آنے لگی ہیں۔تازہ ترین نیوز یہ ہے کہ انگلینڈ کے دوسرے ٹاپ ٹیسٹ وکٹ ٹیکر سٹورٹ براڈ دسمبر میں پاکستان میں 3 ٹیسٹ میچزکی سیریز کے دورے میں شامل نہیں ہوسکیں گے۔

انگلینڈ ٹیسٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا شیڈول کنفرم،کرک اگین نیوز سچ ثابت

سٹورٹ براڈ کے بارے میں کنفرم ہے کہ وہ 3 ٹیسٹ میچز کے لئے پاکستان نہیں آئیں گے،اس  لئے کہ ان کے ہاں بچہ کی پیدائش سال کے آخری ماہ میں متوقع ہے۔وہ اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزاریں گے۔

دائیں ہاتھ کے 36 سالہ پیسر سٹورٹ براڈ نے اپنے 15 سالہ کیریئر میں پاکستان میں نہیں کھیلا۔ویسے بھی انگلش ٹیم 17 برس بعد پاکستان میں کوئی ٹیسٹ سیریز کھیلے گی۔

انگلش ٹیم ویسے ستمبر میں 7 ٹی 20 میچزکے لئے پاکستان آرہی ہے،براڈ اس میں ویسے بھی شامل نہیں ہوتے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *