عمران عثمانی
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 17 برس بعد پاکستان میں ٹیسٹ سیریز ہونے جارہی ہے۔یہ اسلئے بھی اہم ہے کہ سال کے شروع میں آسٹریلیا کی ٹیم آئی تھی۔سال کے آخر میں دوسری بڑی ٹیم یہاں ایکشن میں ہوگی۔کرک اگین نے سابقہ سیریز،میچز اور دیگر ریکارڈز کے ساتھ تنازعات،واقعات پر مفصل رپورٹیں شائع کی ہیں۔یہ سلسلہ جاری ہے۔اسی سلسلہ میں ایک الگ سے مضمون سابقہ و آخری دورہ پاکستان کے حوالہ سے پیش خدمت ہے۔
پاکستان نے 2005 کے اس انگلینڈ کے آخری دورے کو مہمانوں کے لئے کڑوا کردیا تھا،جب ایشز جیت کر یہاں آنے والے ہارگئے۔وہ سیریز بھی کمال تھی۔پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے ٹریسکوتھک کی سنچری قریب ڈبل سنچری کی وجہ سے پہلی باری میں 144 رنزکی برتری لی لیکن آخری روز 198 رنزکا ہدف حاصل نہ کرسکا اور 22 رنزسے ہارگیا۔دینش کنیریا نے 62 رنزکے اندر 4 آئوٹ کئے تھے۔ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں پاکستانی ٹیم274 رنزبناسکی۔انگلش ٹیم نے ٹریسکوتھک کے 193 کی وجہ سے 418 رنزبنائے۔پاکستانی ٹیم دوسری باری میں 341 رنزکرگئی تھی۔ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں انگلینڈ کا یہ ڈیبیو ٹیسٹ اچھا بھی تھا لیکن نتیجہ کے حساب سے برا رہا۔
فیصل آباد کا دوسرا ٹیسٹ ڈرا رہا۔پہلی اننگ میں اگرپاکستان نے 462 اسکور کے ساتھ طاقت دکھائی تو انگلینڈ نے بھی 446 رنزبنالئے۔دوسری باری میں پاکستان نے 268 رنز9 وکٹ پر اننگ ختم کی۔285 رنزکے تعاقب میں انگلش ٹیم 6 وکٹ پر 164 رنزبناسکی تھی کہ وقت ختم ہوگیا۔ایک موقع پر وہ 20 پر 4 وکٹ گنواگئے تھے۔یہ ٹیسٹ یوں بھی یادگار رہا کہ پاکستانی کپتان انضمام الحق نے دونوں اننگز میں سنچریز کیں۔جاوید میاں دادکا 23 سنچریز کا ریکارڈتوڑ ڈالا۔دوسرا ہم واقعہ فیصل آباد کا تھا جب 21 نومبر کو ایک زوردار دھماکا ہوا۔یہ اسٹیڈیم کے ایک سٹینڈ میں تھا۔ہر جانب خوف پھیل گیا۔اسٹیڈیم لرز اٹھاتھا،ان دنوں اس کی ہیڈلائنز کرکٹ دھماکا کے ساتھ تھیں۔یہ وہ وقت تھا،جب پاکستان میں ایسے واقعات جاری تھے۔بعد میں علم ہوا کہ یہ گیس سلنڈر پھٹنے کی وجہ سے ہوا۔اس سے 9 منٹ میچرکارہاتھا۔
پاکستان بمقابلہ انگلینڈ،درجن بھر تنازعات،2 ممالک کی کرکٹ یا آقاکےسامنے غلام
سیریز کا آخری ٹیسٹ میچ لاہور میں ہوا۔288 اسکورکرسکی تو پاکستان نے 8 وکٹ پر 636 جیسا پہاڑ کھڑا کیا۔محمد یوسف نے ڈبل سنچری 223،کامران اکمل نے154 اور انضمام الحق نے 97 کی اننگز کھیلیں۔انگلش ٹیم دوسری باری میں 248 رنز تک گئی۔شعیب اختر نے71 رنزدے کر 5 وکٹیں لیں۔یوں پاکستان نے اننگ اور 100 رنزسے فتح نام کی۔سیریز 0-2 سے اپنے نام کی۔سیریز میں 431 رنزبنانے والے انضمام الحق سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
خدشات ختم،تاریخی لمحات،انگلینڈ کرکٹ ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی