لندن،کرک اگین رپورٹ
انگلینڈ کا ٹی20 ورلڈکپ 2024 کا اہم منصوبہ سامنے آگیا۔جوفرا آرچر تین سال سے کمر اور کہنی کی چوٹوں سے دوچار ہیں۔ گزشتہ سال کی انڈین پریمیئر لیگ کے بعد سے اعلیٰ سطح پر نہیں کھیلا ہے،دائیں کہنی میں اسٹریس فریکچر کے باعث وہ مسلسل دوسری سمر سیریز سے محروم ہو گئے۔جوفرا آرچر آخری بار مارچ میں انگلینڈ کے لیے کھیلے تھے۔
جوفرا آرچر جون میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ میں کھیل سکتے ہیں۔28 سالہ تیز گیند باز آرچر نے طویل عرصے سے کہنی کی چوٹ کے بعد مئی سے کوئی پیشہ ورانہ کرکٹ نہیں کھیلی ہے۔انگلینڈ کا منصوبہ یہ ہے کہ اسے ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے آہستہ آہستہ تیار کرنا۔
انگلینڈ اس سال اپنے اعزاز کا دفاع کرے گا۔
جنوبی افریقا انڈر19 یہودی کپتان کی برطرفی،رد عمل،آئی سی سی کا موقف آگیا