| | | | | | | | |

سرفراز احمد کا گپٹل بھیا لکھ کر اظہار تشکر،کیوی بیٹر لغت تلاش کرنے لگے

لاہور،کرک اگین رپورٹ

سرفراز احمد کا گپٹل بھیا لکھ کر اظہار تشکر،کیوی بیٹر لغت تلاش کرنے لگے۔نیوزی لینڈ کے کھلاڑی مارٹن گپٹل پہلی بار پاکستان آرہے ہیں۔پی ایس ایل 8 کے لئے ان کا معاہدہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ ہوا ہے۔انہوں نے سوشل میڈیا کی ویب ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ پی ایس ایل میں کوئٹہ فیملی کا حصہ بننے پر فخر محسوس کررہا ہوں۔پاکستان میں کھیلنا ایک خواب تھا جو ،اب پورا ہونے لگا ہے۔

پاکستان کا انٹرنیشنل کرکٹر آفریدی بد عنوانی پر 2 سال کے لئے معطل

اس کے جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے بھی کمال ویلکم کیا۔انہوں نے لکھا ہے کہ بہت بہت شکریہ،خوش آمدید گپٹل بھیا۔

اب یہ الگ بات ہے کہ گپٹل کو بھیا کی سمجھ آئے گی یا نہیں لیکن وہ لغت یا گوگل میں اس کا مطلب دیکھنے پر مجبور ہوئے ہونگے۔ مارٹن گپٹل پاکستان آرہے ہیں اور گلیڈی ایٹرز کے لئے کھیلیں گے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *