| | |

وفادار کی افغانستان سے کمال وفاداری،سری لنکا کو ٹی 20 میں اپ سیٹ شکست

دمبولا،کرک اگین رپورٹ

وفادار کی افغانستان سے کمال وفاداری،سری لنکا کو ٹی 20 میں اپ سیٹ شکست ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ افغانستان نے سری لنکا کا دماغ ٹھیکانے لگادیا۔ایک روزہ سیریز کی شکست کے بعد اب ٹی 20 میں بھی کلین سوئپ کا خطرہ تھا،جسے ایک یادگار جیت کے ساتھ دور کردیا۔اس نے 3 رنزکی سنسنی خیز جیت نام کی ہے۔

دمبولا میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان نے 5 وکٹ پر 209 رنزبنائے۔رحمت اللہ گرباز نے43 بالز پر 70 اورحضرۃ اللہ زازائی نے 22 بالز پر 45 رنزبنائے۔پتھیرانا اور دھنن جایا نے2،2 وکٹیں لیں۔

جواب میں  سری لنکا جو ایک موقع پر 3 وکٹ پر 146 رنزکرچکا تھا۔187 تک 6 وکٹ گنواگیا۔اسے آخری اوور میں جیت کیلئے19 رنزدرکار تھے۔پھر آخری 3 بالز پر 11 رنز باقی تھے۔وفادار محمد مشکل میں تھے،کوشش میں تھے۔وفادار محمد نے نہیں بننے دیے،لنکن ٹیم 6 وکٹ پر206 رنز تک رہی۔افغانستان 3 رنز سے جیت گیا۔سیریز میں 1-2 سے ہارا ہے۔محمد نبی نے 2 آئوٹ کئے۔وفادار کو وکٹ پھر بھی نہ ملی لیکن آخری اوور بچاگئے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *