فخرزمان ہمارے لئے پرابلم،قذافی سٹیڈیم اچھا لگ رہا،پچ فلیٹ،کیوی کپتان مچل سینٹنر کی مزید دلچسپ باتیں۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ
نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے کہا ہے کہ لاہور پہلی بار آیا ہوں۔پاکستان میں جیتیں گے اور فخرزمان ہمارے لئے پرابلم ہے۔قذافی سٹیڈیم لاہور میں ٹرائی نیشن سیریز کے آغاز سے ایک روز قبل پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا ہے کہ ہم خوش قسمت ہیں کہ ہم پاکستان اور اپنے ملک میں نیوزی لینڈ کے خلاف بہت کھیلے ہیں اور ہماری کارکردگی اچھی ہے،ہمیں کنڈیشنز کا اندازاہے۔طاقت کا علم ہے۔فخرزمان ایک پرابلم تھا ہمارے لئے اور شاید ہو لیکن اب ایک نئی سیریز ہے اور نئی کرکٹ ہے۔بنگلورو میں آخری بار اس نے ہمیں مارا لیکن اب ہمارے پاس اس کیلئے متعدد پلانز ہیں،جلد آئوٹ کریں گے اور یہاں پاکستان میں اس کیلئے زیادہ مواقع ہیں لیکن ہم اس کے مقابلے کیلئے تیار ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا ہے کہ دفی نے گزشتہ کچھ عرصہ سے اچھی بالز کیں،وہ بہتر آپشن ہے اور ڈفی کور ہے اس وقت لیکن وہ تیار ہیں۔سائوتھی اور بولٹ نے طویل وقت ہمارے ساتھ بالز کیں۔ہم ان کی کمی محسوس کریں گے لیکن ہمارے پاس ان کے متبادل کیلئے بہت کچھ ہے اور کین ولیمسن کے آنے سے توازن ہوا ہے اور ان کے آنے سے ہمارا حوصلہ بلند ہے۔
نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے کہا ہے کہ لاہور اور کراچی کی کنڈیشنز مختلف ہوا کرتی ہیں۔ہم ٹرائی سیریز اور چیمپئنز ٹرافی کیلئے پرامید ہیں۔میں پہلی بار لاہور آیا ہوں۔میں نے پچ دیکھی ہے ،ابھی فلیٹ محسوس ہوئی ۔قذادی سٹیڈیم کی نئی لک اچھی ہے اور ہمارے لئے اعزاز ہے۔پاکستانی پیسرز فہیم اشرف،حسنین کیلئے انہوں نے اچھے الفاظ بولے اور ابرار کی تعریف کی اور کہا ہے کہ پاکستان نے اچھا کمبی نیشن سیٹ کیا ہے۔