| | |

معروف کرکٹر کی بہن کا نام جوا کمپنی تحقیقات میں منظرعام پر

ڈھاکا،کرک اگین رپورٹ

Picture: Arun Sankar/AFP

معروف کرکٹر کی بہن کا نام جوا کمپنی تحقیقات میں منظرعام پر۔بنگلہ دیش کے آل راؤنڈر شکیب الحسن کی بہن جنت الحسن ریتو کا نام مہادیو ایپ  تحقیقات میں سامنے آیا ہے۔ بھارت میں ایک آن لائن بیٹنگ اسکینڈل  پکڑا گیا ہے۔

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی)، جو اس اسکینڈل کی تحقیقات کر رہی ہے، نے جمعہ کو مہادیو ایپ کے ایک پروموٹر ہری شنکر ٹبروال کے قریبی ساتھیوں گریش تلریجا اور سورج چوکھانی کو گرفتار کیا۔

ای ڈی کے مطابق چوکھانی نے بنگلہ دیش میں  ایک ایپ میں سرمایہ کاری کی تھی اور جنت الحسن ان کے شراکت داروں میں سے ایک تھی۔

شکیب الحسن اور ان کی بہن کا کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *