ملتان کرکٹ سٹیڈیم سے براہ راست کرک اگین رپورٹ۔ویسٹ انڈین سپنر کا ہسٹری میں پہلی بار پاکستان میں بڑا کارنامہ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم نے سپن فرینڈلی پچ پر بھی ایک ریکارڈ یا اعزاز اپنے نام کرلیا۔پاکستان ویسٹ انڈیز ٹیسٹ تاریخ پرانی ہے اور کمال یہ ہے کہ پاکستانی اسپنرز ہردور میں کامیاب رہے ہیں لیکن مہمان ٹیم کے اسپنرز کو کبھی بڑا فائدہ نہیں ہوا۔
ملتان کرکٹ انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں پہلے ٹیسٹ کے تیسرے روز جب پاکستان کی چھٹی وکٹ گری تو یہ ویسٹ انڈین اسپنر جومل واریکن کی 5 ویں وکٹ تھی۔یوں وہ پاکستان میں کسی بھی ٹیسٹ کی اننگ میں 5 وکٹ لینے والے پہلے اسپنر بن گئے ہیں۔
پاکستان نے پہلے 50 منٹ میں 3 وکٹیں گنوادی ہیں اور اب 138 پر اس کے6 کھلاڑی آئوٹ ہیں۔
قبرستان سے رخصتی مبارک ہو،ویسٹ انڈین پلیئرز نے رضوان کا قرض اتار دیا