سابق انڈر19 کرکٹ کپتان نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہلاک
کرک اگین رپورٹ
سابق انڈر19 کرکٹ کپتان نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہلاک۔ملزمان فرار ہونے میں کامیاب۔دھمیکا نروشنا سری لنکا انڈر19 ٹیم کے سابق کپتان ہیں۔سری لنکا کے علاقے امبالن گوڈا میں اپنے گھر میں فائرنگ سے ہلاک کردیئے گئے۔
سری لنکن کرکٹر نے پسمندگان میں اہلیہ اور 2 بچے چھوڑے ہیں۔پولیس نے تحقیقات شروع کی ہیں۔انہوں نے 2000 میں انڈر 19 ڈیبیو کیا،2 برس بعد کپتان بنے۔اس کے 2 برس بعد کرکٹ سے ریٹائر ہوئے۔اب 41 سال کی عمر میں چل بسے۔