کینڈی،کرک اگین رپورٹ
گوٹم گمبھیر پہلی بار پاکستان کو مان گئے،کوہلی پر شدید تنقید،وکرام گپتا نے تواخیر کردی۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ بھارت کے گوٹم گمبھیر اپنے بیانات وخیالات کے حوالہ سے پاکستان مخالف بیانیہ رکھتے ہیں۔ایشیا کپ کے کینڈی میچ پر وہ بھی بدل گئے ہیں۔پاکستان اور بھارت کا میچ اگرچہ بارش کی نذر ہوا ہے لیکن اہم بات یہ ہے کہ پاکستان کی بائولنگ لائن اپ کے سامنے بھارتی بیٹنگ لائن فیل ہوگئی ہے۔
ایسے میں گوٹم گمبھیر نے ویرات کوہلی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور کہا ہے کہ کوہلی کو یہ بھی علم نہیں ہوتا کہ انہوں نے شاہین آفریدی کے خلاف بیک فٹ پر جاکر کھیلنا ہے یا پھر فرنٹ فٹ پر۔ایسے میں وہ کیا سامنا کریں گے۔
وقار یونس اور میتھیو ہیڈن کوہلی کے ساتھ ہمدردی رکھتے تھے، انہیں بدقسمتی قرار دیا، گمبھیر نے اپنے سابق ہندوستانی ساتھی کو تھوڑے آرام دہ ہونے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔یہ کوئی گولی نہیں تھی، نہ آگے، نہ پیچھے۔ میرے خیال میں یہ قدرے آرام دہ تھا۔ جب آپ شاہین آفریدی جیسے کسی کو کھیلتے ہیں تو آپ کو یہی ملتا ہے۔ آپ نہیں جانتے کہ آگے جانا ہے یا پیچھے۔
جے شاہ کرکٹ فینز کیلئے ٹارگٹ،نجم سیٹھی نے بھارت اور اے سی سی پر تلوار چلادی
بھارتی صحافی وکرام گپتا نے کہا ہے کہ میچ پاکستان کا تھا۔بارش نے بچالیا۔پاکستانی پیسرز کے سامنے بھارتی ٹیم فیل ہوگئی۔اگر بیس اوور کا میچ ہوتا تو پاکستان کا میچ تھا۔آپ شکر ادا کریں کہ آپ ہارے نہیں۔میں امید کرتا ہوں کہ بھارت بہتر سوچا ہوگا،ہمیں اپنے گھر میں رہ کر ہر چیز کو بہتر دیکھنے کی عادت ختم کرنی ہوگی کہ دنیا کیا سے کیا کرگئی۔دوسرا انڈیا کو یہ فائدہ بھی ہوا کہ بابر اعظم نے 4 وکٹ لے کر بھارت کو رنز بنانے دیئے۔یہ پیسرز اگر شروع کی بجائے اسپنرز کے ساتھ لگائے رکھتے تو بھارت یہ بھی نہ کرپاتا۔
ایشیا کپ،پاکستان بھارت میچ کا فیصلہ جاری،گرین کیپس سپر 4 میں داخل