بنگلورو،کرک اگین رپورٹ
غم غلط،صدمہ بھلائو ڈنر،پاکستانی فینز بھی کرکٹ ٹیم کی طرح اب فوری ڈنر کریں۔کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹ ٹیم کیلئے آج بنگلورو میں ایک ڈنر کا انتظام کیا ہے اور یہ ہوٹل سے باہر جاکر ہوا ہے،اس تفریح کو یہ نام دیا گیا ہے کہ قومی کھلاڑی شدید دبائو یا بھارت سے شکست کے بعد صدمہ کی کیفیت میں نہ رہیں،ان کےاچھے اور بہتر موڈ اور ماحول کیلئے یہ کرنا پڑا ہے۔
کرکٹ ورلڈکپ یا ہزیمت ورلڈکپ،چھت فینز پر آگری،درجنوں اگلے ممکنہ واقعات،آئی سی سی پرسٹیبلشمنٹ
شاید ایساکرنا ٹھیک ہی ہوگا،اس لئے اب پاکستانی عوام اور دنیا بھر میں بسنے والے پاکستانی فینز بھی ایک ڈنر کا اہتمام کریں اور ہرفیملی یا متعدد افراد ڈنر طے کرکے کھائیں،پیئں اور گپیں لگائیں ،تاکہ ان کے دل سے بھی پاکستان کی بھارت کے ہاتھوں بننے والی درگت کا غم غلط ہوسکے۔
پاکستان کی ٹیم جمعرات تک فارغ ہیں۔کل منگل سے ٹریننگ شروع کرے گی۔جمعہ کو آسٹریلیا کے خلاف اہم ترین میچ ہوگا۔