| | | | | | |

حارث رئوف کتنا شدید زخمی،شاہین آفریدی نے اپ ڈیٹ دے دی،فینز سے اپیل

لاہور،کرک اگین رپورٹ

حارث رئوف کتنا شدید زخمی،شاہین آفریدی نے اپ ڈیٹ دے دی،فینز سے اپیل۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ حارث رئوف شدید زخمی،اگلے پی ایس ایل میچزمیں شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔پی ایس ایل 9 میں آج کراچی کنگز کے خلاف لاہور قلندرز کی 2 وکٹ کی شکست سے ایک لمحہ قبل حارث رئوف حسن علی کا کیچ لیتے ہوئے گرائونڈ میں گرے،ان کا سر اور گردن زور سے رگڑا کیا۔پیسر کیچ کے باوجود نڈھال حالت میں پڑے رہے ہیں۔

لاہور قلندرزکو مسلسل چوتھی شکست،کراچی کنگز کی سنسنی خیز جیت

میچ کے بعد کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ حارث رئوف صرف قلندرز ہی کے نہیں بلکہ پاکستان کا بڑا اثاثہ ہیں۔ڈاکٹر ابھی دیکھ رہے ہیں،ان کی حالت بظاہر خراب ہے،فینز دعاکریں۔

آج حارث رئوف نے 4 اوورز میں صرف 22 رنز دیئے اور ایک وکٹ لی تھی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *