حارث رئوف باہر،عاکف جاوید اندر،طیب طاہر پریس کانفرنس میں ہار کا دفاع کرتے رہے۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان کرکٹ ٹیم میں عاکف جاوید کی انٹری ہوگئی ہے۔انجری کی وجہ سے حارث رئوف سائیڈ لائن ہوگئے ہیں۔اب چیمپئنز ٹرافی کے حوالہ سے سوالات کھڑے رہیں گے۔
ادھر کراچی میں پریس کانفرنس میں طیب طاہر نے کہا ہے کہ مجھے جو رول دیا جاتا ہے،میں اس پر پرفارم کرتا ہوں۔جہاں تک تعلق ہے اس بات کا کہ ڈریسنگ روم کا ماحول کبھی ڈائون نہیں ہوتا۔شکست پر منیجمنٹ کہتی ہے کہ بس برا دن تھا۔نئی فلاڈ لائٹس اچھی ہیں،اس سے کوئی زخمی نہیں ہوا۔
جب ہارتے ہیں تو ہارتے ہیں،ماحول کوئی خراب نہیں ہوتا۔منیجمنٹ کہتی کہ برا دن تھا اور بس
نیشنل بینک اسٹیڈیم کے یونیورسٹی روڈ اینڈ پر واقع بالکل نئے پویلین کو آج باضابطہ طور پر کھول دیا جائے گا۔ یہ جدید ترین سہولت اسٹیڈیم کی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل کی نشاندہی کرتی ہے جس سے پاکستان میں کرکٹ کے بنیادی ڈھانچے کو بڑھانے کے لیے پی سی بی کے عزم کو تقویت ملتی ہے۔
نئے تعمیر شدہ پویلین میں کھلاڑیوں اور میچ آفیشلز کے لیے عالمی معیار کے ڈریسنگ رومز ہیں، جو اعلیٰ معیار کے مہمان نوازی کے کمروں سے مکمل ہیں۔ تقریباً چار ماہ کے ریکارڈ وقت میں تیار کی گئییہ سہولت اسٹیڈیم کی تیز رفتار تبدیلی کے پیچھے لگن اور کارکردگی کو واضح کرتی ہے۔