لندن،دبئی۔کرک اگین رپورٹ ۔
کرکٹ دنیا کا سب سے بڑا دھماکہ۔کرکٹ بریکنگ نیوز ۔کیا آئی سی سی اغوا ہو چکی ہے؟ عمران خان کی سالگرہ پر عالمی خاموشی نے کھول دیے بڑے راز۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے ایک چونکا دینے والے فیصلے نے پوری دنیائے کرکٹ فینز کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ عالمی کرکٹ کی تاریخ کے عظیم ترین کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر عمران خان کا 74 واں یومِ پیدائش روایتی جوش و خروش کے بجائے ایک گہرے تنازعے کی شکل اختیار کر گیا ہے۔
ماضی میں عمران خان کی پیدائش پر لمبی لمبی دستاویزی ویڈیوز اور یادگار میچز نشر کرنے والا عالمی ادارہ اس بار مکمل طور پر گونگا، بہرا اور اندھا بن چکا ہے، جس نے کھیلوں کی دنیا میں عالمی طاقتوں اور سیاسی سرپرستی کے گٹھ جوڑ کو بے نقاب کر دیا ہے۔
ان باتوں کو آئی سی سی کے اس عمل سے بھی تقویت ملتی ہے کہ چند دن قبل انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے جنوبی افریقہ سے آئی سی سی ورلڈ کپ 2027 کی کےشیڈول کی جو لانچنگ تقریب کی اس میں سابق ورلڈ کپ کپتانوں اور فاتحین کی جو ویڈیو چلائی اس میں بھی عمران خان کی تصویر اور شکل غائب تھی۔ اس سے بھی ثابت ہوتا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کسی ایجنڈے پر کار فرما ہے۔
آئی سی سی اور پی سی بی کی پراسرار خاموشی۔ کرکٹ برادری حیران
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل جس کے اپنے ریکارڈز اور پلیٹ فارمز عمران خان کو دنیا کا نمبر ون کپتان تسلیم کرتے ہیں، اس کا آفیشل ایکس (ٹویٹر) اکاؤنٹ اس تاریخی دن پر بالکل خاموش رہا۔ یہی حال پاکستان کرکٹ بورڈ کا بھی رہا، جس نے اپنے ہی ملک کو واحد 50 اوورز کا ورلڈ کپ جتوانے والے ہیرو کو نظر انداز کر دیا۔ جہاں دنیا کی معتبر ترین کرکٹ ویب سائٹس جیسے کرک انفو اور کرک بز نے عمران خان کی تصاویر اور خراجِ تحسین کے پیغامات شیئر کیے، وہاں ان دونوں بڑے اداروں کی خاموشی نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ اب کھیل کے میدانوں پر بھی سیاسی اثر و رسوخ کا قبضہ ہو چکا ہے۔
دی گارڈین کا سنسنی خیز انکشاف، کیا آئی سی سی مفلوج ہو چکی ہے
اس سارے معاملے کو برطانوی اخبار دی گارڈین کی اس تازہ ترین رپورٹ سے تقویت ملتی ہے، جس نے آئی سی سی کے اندرونی اجلاس کی اندرونی کہانی فاش کر دی ہے ۔آج ہی کی اس کی رپورٹ کے مطابق آئی سی سی اپنے نئے کرکٹ ایونٹس کے مجوزہ منصوبوں کی منظوری چاہتی تھی۔ بگ تھری (آسٹریلیا، انگلینڈ اور بھارت) نے اپنے مالی و سیاسی مفادات کے تحفظ کے لیے اس کی شدید مخالفت کی۔ آئی سی سی کو اس اجلاس میں بدترین ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا۔
بگ تھری کے سامنے آئی سی سی ڈھیر،کلب چیمپئن شپ،4 ملکی منصوبے ختم
اس صورتحال پر کمزور کرکٹ ممالک نے واضح طور پر الزام لگایا ہے کہ آئی سی سی اب ایک آزاد ادارہ نہیں رہا بلکہ اس پر مخصوص لابی کا قبضہ ہو چکا ہے۔ اور آج عمران خان کے معاملے پر آئی سی سی کے متعصبانہ رویے نے ان تمام الزامات پر مہرِ تصدیق ثبت کر دی ہے۔
بھارت سے روی شاستری کی دھماکے دار انٹری
اس پورے تنازعے کا سب سے بڑا موڑ اس وقت آیا جب پاکستان کے روایتی حریف بھارت کے سابق کپتان اور معروف کمنٹیٹر روی شاستری نے عمران خان کی حمایت میں کھل کر آواز بلند کر دی ۔انہوں نے عمران خان کے ساتھ روا رکھے جانے والے سلوک اور جیل کے نامناسب حالات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے “شاکنگ” قرار دیا اور کہا کہ انسانی بنیادوں پر کسی بھی عالمی لیڈر اور کھلاڑی کے ساتھ ایسا سلوک نہیں ہونا چاہیے ۔ روی شاستری کا یہ دلیرانہ بیان اس بات کا ثبوت ہے کہ عمران خان کی عظمت سرحدوں اور سیاست کی محتاج نہیں ہے۔
آگے کیا ہوگا
عالمی کرکٹ برادری اور کروڑوں فینز اس وقت شدید غصے میں ہیں۔ کھیل کو سیاست کی بھینٹ چڑھانے پر آئی سی سی کو آنے والے دنوں میں دنیا بھر کے شائقینِ کرکٹ کو جواب دینا پڑے گا۔ یہ رپورٹ اب محض ایک کھلاڑی کی سالگرہ کا احوال نہیں، بلکہ کھیلوں کی دنیا کے سب سے بڑے ادارے کے زوال کی داستان بن چکی ہے۔
