کراچی،کرک اگین رپورٹ
انگلینڈ کے خلاف جیت میں اہم کردار اداکرنے والے پیسر حارث رئوف نے آخری اوور میں پٹنے والے محمد حسنین کو کس طرح کھڑا کیا اور کیسے ان کا حوصلہ بڑھایا،یہ دیکھنے لائق تھا۔انگلینڈ کے خلاف نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے سیریز کے چوتھے ٹی 20ا نٹرنیشنل میچ میں پاکستان اس وقت جیت گیا،جب انگلینڈ کو 12 بالز پر 9 رنزکی ضرورت تھی اور 3 وکٹیں باقی تھیں۔حارث رئوف نے ڈرامائی اوور کرکے اوپر تلے 2 وکٹیں لیں۔جیت کیراہ ہموار کی۔اس سے قبل کے حسنین کے اوور میں پاکستان کو جب 24 رنز پڑے تو پاکستان قریب میچ ہارگیا تھا،یہ ایسا اوور تھا،جب ہر ایک کو حسنین پر غصہ ہوسکتا تھا۔
چوتھا ٹی 20،انگلینڈ جیتا ہوامیچ ہارگیا،پاکستان کی 3 رنزکی سنسنی خیز فتح
پاکستانی پیسر حارث رئوف نے کمال یہ کیا ،جہاں میچ بچایا،وہاں انہوں نے محمد حسنین کا حوصلہ بڑھانے کے لئے انہیں اپنے ساتھ کھڑا کردیا۔میچ کے بعد بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ آخری اوورز میں کسی کو بھی مار پڑسکتی ہے لیکن میچ کے ٹرننگ پوائنٹ یاد رکھیں۔محمد حسنین نے شروع کے اوورز میں تباہ کن اسپیل کیا،صرف 11 رنز دے کر قیمیتی 2 وکٹیں اڑائیں،انہوں نے پاکستان کی جیت میں اہم کردار اداکیا،یہ بھی اس میں شامل ہیں۔
پاکستان کی جیت کے ساتھ ہی 7 میچزکی سیریز 2-2 سےبرابر ہوگئی ہے۔اب لاہور میں فیصلہ ہوگا۔