سڈنی،کرک اگین رپورٹ
ہیزل ووڈ کی پاکستان کیلئے خوشخبری،آسٹریلیا کومشکل میں ڈالنے والا ہدف بتادیا،کتنے اسکور درکار۔پاکستانی اننگ میں تباہی مچانے والے جوش ہیزل ووڈ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے اچھی نیوز بھی دے دی ہے۔سڈنی ٹیسٹ میں پاکستان کی دوسری اننگ میں اختتامی لمحات میں ایک اوور ایسا کہ وکٹ،ڈاٹ بال،وکٹ،ڈاٹ بال،وکٹ،ڈاٹ بال۔اوور میں 3 وکٹیں۔پاکستان کی کمر ٹوٹ گئی اور تھوڑی دیر میں مہمان ٹیم 58 رنز 2 وکٹ سے 68 رنز 7 وکٹ ہوگئی۔
پاکستان ابھی بھی جیت سکتا،ہدف کتنا ضروری،عامر جمال نے بتادیا
پاکستان کی مجموعی برتری اب 82 رنزکی ہے اور اس کی 3 وکٹیں باقی ہیں۔جوش ہیزل ووڈ نے دن کے خاتمہ کے بعد واضھ طور پر کہا ہے کہ پچ مشکل ہوتی جارہی ہے،بیٹنگ مشکل ہے۔پاکستان نے اگر اس پر 130 رنزکا ہدف سیٹ کردیا تو آسٹریلیا کیلئے مشکل ہوجائے گا۔
کیا واقعی؟اس کا مطلب ہے کہ پاکستان کو 47 اسکور اور درکار ہیں،اب محمد رضوان اور عامر جمال کریز پر موجود ہیں۔کیا کل صبح کے پہلے 30 سے 40 منٹ میں وہ یہ کرسکیں گے۔عامر جمال کے نزدیک تو 170 اور 180 کا ٹوٹل بہت ہے لیکن جوش ہیزل ووڈ 130 رنزکو بھی مشکل ترین قرار دے رہے ہیں۔