کرک اگین رپورٹ
کوہلی کی سنچری پر محمد عامر کیسے متنازعہ،پونٹنگ نے الارم قرار دے دیا۔آئی پی ایل 2023 کے اہم میچ میں رائل چیلنجرز بنگلور کے ویرات کوہلی کی سنچری کمال بنی۔اے بی ڈی ویلیئرز سے لے کر محمد عامر تک سب نے تعریف کی ۔اب تو اس میں آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ نے بھی اس میں بڑا حصہ ڈالا ہے۔
گزشتہ روز کی بڑی کرکٹ بریکنگ نیوز یہ تھی کہ کوہلی آئی پی ایل ہسٹری میں 6 سنچریز کرنے والے پہلے بیٹر بنے۔اس پر پاکستان کے محمد عامر نے کوہلی کی تعریف کی اور انہیں کرکٹ کا حقیقی کنگ کہا۔اس پر سوشل میڈیا صارفین نے اسے قدرے متنازعہ بنایا اور بابر اعظم کو درمیان میں لاکر نئے تبصرے شروع کردیئے۔عامر کی تعریف بنتی تھی،وہ کوہلی کو بیٹر اور کوہلی انہیں بہترین پیسر سمجھاجاتا ہے۔
آئی پی ایل پلے آف،اب 5میچز باقی،7 امیدوار،کس کو خطرہ،کون پکا،مکمل جائزہ
تازہ ترین کرکٹ خبر یہ ہے کہ اب جمعہ کو رکی پونٹنگ نےآئی سی سی کے لئے لکھا ہےکہ کوہلی ایک بہترین بیٹر ہیں،ان کی سنچری ایک ایسے وقت میں بنی ہے جو آسٹریلیا کے لئے نہایت خطرناک الارم ہے۔ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل میں اب چند ہی روز باقی ہیں۔7 جون سے اوول میں بھارت اور آسٹریلیا کھیلیں گے۔پونٹنگ نے بھارت سےیہ بھی کہا ہے کہ وہ اپنے اسکواڈ میں سوریا کمار یادیو کو شامل کریں۔
اب یہ تبصرے ہیں،ہر ایک آزاد ہے،اس لئے عامر سمیت کسی بھی تبصرے کو بڑا مسئلہ نہیں بنانا چاہئے۔