لاہور،کرک اگین رپورٹ۔جوئے روٹ کی کتنے برسوں،کتنی ون ڈے اننگز کے بعد سنچری،حیران کن رزلٹ،کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں لاہور میں انگلینڈ کے جوئے روٹ نے نہایت اہم حالات میں افغانستان کے خلاف سنچری بنائی ہے۔سوال ہوگا کہ میچ کا نتیجہ تو بعد کی بات ہے۔جوئے روٹ نے کتنے عرصے بعد ون ڈے سنچری مکمل کی۔
آپ کو یہ جان کرحیرت ہوگی کہ ان کی آخری ون ڈے سینچری 2019 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف تھی۔اب تک انہوں نے37 ون ڈے اننگز ان کے بغیر گزاری ہیں لیکن وہ کئی اہم ون ڈے میچز نہیں بھی کھیلے ہیں۔لیکن درمیان میں 37 ون ڈے اننگز بہر حال ہیں،سنچری کے بنا ہی وقت گزارا ہے۔یہ ان کے کیریئر کی 17 ویں ون ڈے سنچری ہے۔قریب 6 برس بعد ان کی سنچری سامنے آئی ہے۔