| | | |

شاہ نواز دھانی نے زمبابوے کرائوڈ کو کیسے اپنا ہمنوا بنایا

ہرارے،کرک اگین رپورٹ

شاہ نواز دھانی نے زمبابوے کرائوڈ کو کیسے اپنا ہمنوا بنایا۔شاہ نواز دھانی نے زمبابوے میں اس کے کرائوڈ کو بھی اپنے ساتھ کیا ملادیا ہے،ان کا اسٹائل تو مشہور ہی لیکن وکٹ لینے اور جسن منانے کے لئے وہ عام طور پر کرائوڈ کی جانب جاتے ہیں۔

پاکستان شاہینز کی نمائدگی کرنے والے شاہ نواز دھانی نے جمعرات کو زمبابوے کے خلاف میچ کے دوران انہوں نے ایک موقع پر اپنا ہی ہم نوابنالیا ہے۔یوں ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ انکے ساتھ زمبابوے کا کرائوڈ بھی مل گیا۔

پاکستان شاہینز نے زمبابوے سلیکٹ کے خلاف پانچواں ون ڈے 177 رنز سے جیت لیا۔پاکستان شاہینز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں پر314 رنز بنائے جو اس سیریز میں کسی بھی ٹیم کا سب سے بڑا اسکور بھی ہے۔زمبابوے سلیکٹ کی ٹیم31 اعشاریہ 4 اوورز میں 137رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

ایشیا کپ 2023 کے فیصلہ کی تاریخ آگئی،اعلان مودی اسٹیڈیم سے ہوگا

چھ میچوں کی سیریز میں یہ پاکستان شاہینز کی دوسری کامیابی ہے۔ زمبابوے سلیکٹ نے تین میچ جیت رکھے ہیں ۔ چھٹا اور آخری میچ ہفتے کے روز کھیلا جائے گا۔قاسم اکرم نے آف اسپن بولنگ سے صرف 9رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔شاہنواز دھانی نے بھی تین وکٹیں 29 رنز دے کر حاصل کیں۔مہران ممتاز نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *