راولپنڈی،کرک اگین رپورٹ
پاکستان میں کیسے جیتنا ہے،انگلش ہیڈکوچ کی خفیہ پلاننگ سامنے آگئی۔انگلینڈکرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ برینڈن میک کولم کہتے ہیں کہ پاکستان میں کیسے کھیلنا اور جیتنا ہے،اس کی تیاری کرلی گئی ہے۔پلاننگ بھی ہے اور حکمت عملی بھی،بس اب یہ دیکھنا ہے کہ ہم نے جیتنا کیسے ہے۔اس کے لئے پلیئرزکوبتادیا گیا ہے کہ کس کا کیا رول ہے اور کس انداز میں آگے بڑھنا ہے۔
انگلینڈ کی پاکستان میں آخری سیریز،پچ ٹمپرنگ پر راتوں رات شاہد آفریدی کیلئے بڑی سزا
نیوزی لینڈ کے سابق کامیاب کپتان کولم نے جب سے چارج سنبھالا ہے،انگلش ٹیم 7 میں سے 6 ٹیسٹ میچزجیت چکی ہے۔ایساکیا کیا ہے کہ گزشتہ 18 ماہ میں مسلسل ناکامیوں میں گھری ٹیم کھڑی ہوگئی۔ہیڈکوچ کہتے ہیں کہ ہم نے نئےکپتان بین سٹوکس کے ساتھ تفصیلی تبدالہ خیال کیا اور کہا ہے کہ ہم نے ٹیسٹ کرکٹ کو اعلیٰ کرکٹ سمجھ کر کھیلنا ہے۔کرکٹ کے ناولز کا بہترین ناول ٹیسٹ فارمیٹ ہے۔یہ ایک سنسنی خیز فلم کی طرح ہے۔ایسی فلم جس میں فائرنگ بھی ہے۔مارنا بھی ہے اور مرنا بھی لیکن ہمیشہ ایک ہی نہیں ہارتا،پھر جیت بھی ہوتی ہے۔
انگلینڈ کا آخری دورہ پاکستان،جب دھماکے سے اسٹیڈیم لرز اٹھا
کولم کے مطابق ہم نے یہ طے کیا ہے کہ جوپلیئرزجتنا کرسکتے ہیں،ان سے اتنے کی ہی امید ہے۔پاکستان کا دورہ آسان نہیں ہے لیکن ہم نے دیکھا ہے کہ ہم کہاں سے اٹیک کرسکتے ہیں۔
انگلش ٹیم 17 سال بعد پاکستان پہنچی ہے اور آج راولپنڈی میں پہلا ٹریننگ سیشن کرنے والی ہے۔یکم دسمبر سے ٹیسٹ میچ شیڈول ہے۔