| | | | |

انگلینڈ کی پاکستان میں آخری سیریز،پچ ٹمپرنگ پر راتوں رات شاہد آفریدی کیلئے بڑی سزا

عمران عثمانی

Getty Images

پاکستان اور انگلینڈ کرکٹ سیریز سرپر ہے۔یہ اس لئے بھی کہ تاریخی سیریز ہے۔17 برس بعد پاکستان میں یہ سیریز ہے،اس حوالہ سے متعدد جہتوں سےجائزہ لیاجاسکتا ہے۔کرک اگین نے یہاں متعددحوالوں سے تاریخی طورپر پاکستان انگلینڈ کرکٹ تاریخ کا جائزہ لیا ہے۔تلخ واقعات کا ذکر بھی ہوچکا ہے۔ایک واقعہ ایسا ہے کہ جس کا الگ ذکر ضروری تھا۔

کرکٹ فکسنگ،سپاٹ فکسنگ،بال ٹیمپرنگ،ناقص امپائرنگ،گالم گلوچ،ڈیپوٹیشن ،دھکاکےتک کے واقعات کے ساتھ ایک واقعہ پچ ٹمپرنگ کا بھی ہے۔اتفاق سے یہ واقعہ انگلینڈ کے آخری دورہ پاکستان کا ہے۔2005 میں فیصل آباد ٹیسٹ 3 بڑے واقعات کی وجہ سے ذہنوں پر نقش رہے گا۔

کرک اگین سلنڈردھماکے کا تو ذکر کرچکا،اسی ٹیسٹ میں پچ ٹمپرنگ کے واقعہ نے بھی عالمگیر شہرت حاصل کی تھی۔فیصل آباد ٹیسٹ نومبر کےدوسرے عشرے کے آخری اور تیسرے عشرے کے آوائل ایام میں تھا۔انگلش ٹیم بیٹنگ کررہی تھی۔پاکستان کے ممتاز آل رائونڈر شاہد خان آفریدی سب سے نمایاں ہوگئے۔دوسرے روز کے کھیل میں اپنے جوتوں سے پچ کو نقصان پہنچانے کے الزام میں بھاری سزا کے حقدار قرارپائے۔

انگلینڈ کا آخری دورہ پاکستان،جب دھماکے سے اسٹیڈیم لرز اٹھا

شاہد آفریدی کو سیریز کے تیسرے ٹیسٹ اور پہلے 2 ون ڈے میچز یا یوں کہہ لیں کہ ایک ٹیسٹ 2 ون ڈے میچزکی معطلی کی سزاسنائی گئی تھی۔شاہد آفریدی نے میچ ریفری روشن ماہانامہ،کپتان انضمام الحق اور کوچ باب وولمر کے سامنے اپنی غلطی کا اعتراف کیا تھا اور اپنے رویہ کی معافی مانگی تھی۔

پاکستانی آل رائونڈر نے سلنڈردھماکے کی طرح پچ دھماکا کردیا تھا۔انہوں نے اپنے بوٹس سے پچ کے اس حصہ کو کھرچنے کی کوشش کی تھی جہاں انگلش بیٹرز کو کھیلنتے ہوئے مشکلات پیش آسکتی تھیں۔

پاکستان بمقابلہ انگلینڈ،درجن بھر تنازعات،2 ممالک کی کرکٹ یا آقاکےسامنے غلام

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *