| | | | | | | |

کراچی کنگز جواکمپنی معاہدہ،ریاستی ادارے کا نوٹس،رمیز کا رد عمل،ورلڈریکارڈ،کئی کھلاڑی باہر

عمران عثمانی

کراچی کنگز جواکمپنی معاہدہ،ریاستی ادارے کا نوٹس،رمیز کا رد عمل،ورلڈریکارڈ،کئی کھلاڑی باہر۔پی ایس ایل 8 نے ٹی 20 کرکٹ میں ریکارڈ بک میں نمایاں جگہ بنالی ہے۔کرک اگین پہلے ہی ذکر کرچکا ہے کہ راولپنڈی سے  رنزکے ساتھ ریکارڈز کا چشمہ پھوٹ پڑا ہے۔اب اس بات کو ہی دیکھ لیں کہ انفردای ریکارڈز سے بات ورلڈ ریکارڈ تک چلی گئی ہے۔ٹی 20 کرکٹ میں ایک میچ کا سب سے بڑا مجموعی اسکور بن گیا ہے۔

پی ایس ایل8 میں ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مجموعی طور پر 515 رنزبنائے۔اس سے قبل دنیا بھر میں ٹی 20 میں اتنا بڑا مجموعی اسکور نہیں بنا۔اسی طرح پی ایس ایل کی ہسٹری کے کئی ریکارڈز بھی بنے ہیں۔

ادھر پاکستان سپرلیگ 8 میں پلے آف سے باہر ہونے والی کراچی کنگز ٹیم کو جواکمپنی سپانسر معاہدہ ریاستی ادارے نے پکڑا ہے۔اب نئی گیم ہے۔سٹیٹ بینک نے کراچی کنگز ٹیم کا جوا کروانے والی ویب سائٹ کے سپانسر کا نوٹس لے لیا.اسٹیٹ بینک نے پاکستان سپرلیگ کی دو سپانسپر کمپنیوں پر اعتراضات اٹھا دیا کراچی کنگز کا اسپانسر XBAT دراصل جوا کروانے والی ویب سائٹ کا سروگیٹ برانڈ ہے ۔

پی ایس ایل کے تمام ریکارڈز ملتان سلطانز کے قدموں میں،سب سے بڑا ٹوٹل

سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کراچی کنگز کے جوا کمپنی کے سپانسر معاہدوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے پاکستان کرکٹ میں ایک بار پھر ایسی لعنت کی چنگاری لگ سکتی ہے،ایسی چیزوں سے بچنا نہایت ضروری ہے۔

پشاور زلمی ایک بار پھر پلے آف میں پہنچ گئی،پی ایس ایل تاریخ میں  وہ 8 بار پلے آف کھیلنے والی ٹیم بنی ہے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے اعظم خان فٹ ہوگئے ہیں،انجری سے نجات کے بعد واپسی ہوگئی ہے۔

 ٹام کرن انجری کا شکار ہو گئے، اس لیے وہ ٹورنامنٹ کے بقیہ میچوں سے باہر ہو گئے ہیں۔ ڈیئر ڈوسین قومی ڈیوٹی  کے لئے ۔۔۔لیگ چھوڑ چکے ہیں اور پال سٹرلنگ بھی کل کے میچ کے بعد قومی ڈیوٹی پر روانہ ہو جائیں گے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کو ٹاپ ٹو میں جگہ بنانے کے لیے کل پشاور زلمی کے خلاف جیتنا ضروری ہے۔ اگر وہ کل جیتنے میں ناکام رہے تو لاہور اور ملتان کوالیفائر کھیلیں گے۔ اس صورت میں اسلام آباد اور پشاور کا مقابلہ ایلیمینیٹر میں ہوگا۔یوں یہ میچ بھی نہایت اہمیت کا حامل ہوگا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *