کراچی،کرک اگین رپورٹ
عمران خان کو وزیرا عظم میں نے بنایا،اب مشکل،یونس کا میرے سے کیا کمپیئر،میاںداد کے مزید انکشافات۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میاں داد نے بہت سے انکشافات کئے ہیں۔انہوں نے شارجہ چھکے کے بارے میں بھی بتایا کہ میں آخری بال اور بائولر کی نفسیات اور وقت کے حساب سے سمجھ سکتا تھا کہ وہ یارکر کرے گا اور میں نے موو کرکے اس سے شاٹ کھیلنی۔قدرتی وہ فل ٹاس بھی بن گئی۔کام ہوگیا۔انہوں نے کہا ہے کہ نوجوان کرکٹرز آج سن لیں کہ کرکٹ عقل اور حالات کے مطابق کھیلی جاتی ہے۔توصیف احمد اوروسیم اکرم کو میں لے کر آیا۔وسیم اکرم کو دورہ آسٹریلیا کیلئے شاپنگ میں نے کروائی۔
جاوید میاں داد کا وکٹ پر رہتے ہوئے بولنا،فیلڈ میں حربے استعمال کرنا ڈسکس ہوا۔ساتھ میں واقعات بھی ہوئے۔جاویدمیاں داد نےا س کی وضاحت کی ۔ساتھ میں انہوں نے کہا ہے کہ یونس خان کے 10 ہزار رنزاہم ہونگے لیکن اسکا میرے ساتھ کمپیئر نہیں کیا جاسکتا۔ہم نے اس وقت ایسےمیں بائولرز کھیلے جن کا یونس خان کو تصور ہی نہیں۔اپنی کپتانی کے حوالہ سے بتایا کہ سازشیں ہوئی ہیں لیکن میں نےملک کے مفاد میں کپتانی چھوڑدی۔ایک وقت آیا،میں نے کہا تھا کہ عمران خان کپتان ہوگا تو میں کھیلوں گا،باقی دائیں بائیں ہاتھ گھوٹا جارہا تھا۔
ایک اور سوال کے جواب میں لیجنڈری کپتان نے کہا کہ عمران خان کووزیر اعظم میں نے بنایا تھا،اس سے یہ نہیں ہوسکا،شکریہ کا ایک فون کردے،اس لئے مجھے غصہ آگیا تھا۔اب اسی وجہ سے وہ مشکل میں ہے۔میں ان کو پھر سے وزیر اعظم بنتے دیکھ نہیں رہا۔بہت مشکل ہے۔
نجم سیٹھی چیئرمین ہو یا کوئی اور،جسے بنائیں اسے سمجھ ہو،پی سی بی چل ہی جاتا ہے۔کون سا ایک بندا چلاتاہے۔بابر اعظم ایک اچھا بیٹر ہے۔شاہین بھی بہترین گیند باز ہے،پاکستانی ٹیم بہتر ہے۔بھارت پاکستان کھیلنے نہیں آرہا توہم کو بھی بھارت نہیں جانا چاہئے۔میں ہوتا تو کبھی اجازت نہ دیتا۔